سرینگر//
جنوبی کشمیر کے زڈورا قاضی گنڈ علاقے میں گاڑی نے ایک معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر قاضی گنڈ کے زڈورا علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی نے معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی کی شناخت کے بارے میں پولیس نے عوام الناس سے تعاون طلب کیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔