جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دھوڈالا…مودی جی نے دھو ڈالا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

اسی کو کہتے ہیں دھو ڈالا … اتنا تو دھوبی بھی کپڑوں کو نہیں دھو ڈالتا ہے جتنا جناب وزیر اعظم‘نریندر مودی جی نے اپنے چہیتے راہل گاندھی اور اپوزیشن جماعت کانگریس کو روز گزشتہ لوک سبھا میں دھو ڈالا ۔یقین کیجئے کہ ہم حیران ہیں اور… اوراس لئے ہیں کیونکہ ہماری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آرہا ہے کہ جناب وزیر اعظم نے کانگریس اور راہل گاندھی کو جتنا دھو ڈالا کیا اس کی ضرورت تھی بھی؟مانا کہ آئندہ کچھ ایک ماہ میں الیکشن… لوک سبھا الیکشن ہونے والے ہیں اور… اور جناب وزیر اعظم کا لوک سبھا میں لب و لہجہ انتخابی مہم کے دوران کی جانے والی تقریر سے کچھ بھی مختلف نہیں تھا… لیکن… لیکن صاحب ہم پھر بھی کہیں گے کہ انہوں نے جو کیا … کیا وہ کرنے کی ضرورت تھی بھی… وہ کیا ہے کہ جناب وزیر اعظم خود ہی کہتے ہیں کہ ان کی تیسری باری… یعنی مسلسل تیسری بار شہنشاہ ہند بننا زیادہ دور نہیں… لگاتار تیسری بار ان کی تاج پوشی میں سو … سوا سو دن رہ گئے ہیں… جب انہیں اس بات کا اتنا یقین ہے… اپنی جیت … مسلسل تیسری جیت اور فتح کا جب انہیں اتنا یقین ہے تو… تو صاحب پھر راہل گاندھی کی ایسی بری حالت کرنے کی کیا ضرورت تھی؟جناب وزیر اعظم نے بالکل ایک ساس کی طرح کانگریس کو یہ طعنہ دیا کہ جب وہ بار بار ایک ہی پروڈکٹ (راہل گاندھی) کو بازار میں لائیگی تو… تو یقینا اس کی دکان بند ہو گی… اس کی دکان کا بند ہو نا یقینی ہے ۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ جب راہل گاندھی نے اپنے بارے میں اس طرح کی جلی کٹی باتیں سنی ہوں گی… وہ بھی کسی ایرے گیرے نتھوں خیرے سے نہیں بلکہ جناب وزیر اعظم کے منہ سے سنی ہوں گی تو… تو ان کے اس نازک سے دل پر کیا گزی ہو گی… ایک تو راہل گاندھی جانتے ہیں کہ الیکشن کے نتائج کے بارے میں جناب وزیرا عظم جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں سچ کہہ رہے ہیں … صحیح کہہ رہے ہیں… راہل گاندھی پہلے سے ہی ہار … لوک سبھا الیکشن میں ہار کے صدمے سے دو چار ہیں… اور… اور اوپر سے جناب وزیرا عظم کے ان پر ایسے حملے… یقینا ان کا جینا مشکل کر دیں گے کہ … کہ آخر راہل گاندھی بھی تو ایک انسان ہی ہیں… کتنا برداشت کر سکتے ہیں … ہم تو جناب وزیر اعظم سے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ جناب مارے ہو ئے کو کیا مارنا کہ… کہ یقینا اگلے الیکشن میں بھی آپ کی ہی جیت ہو گی … اور اس جیت کی خوشی میں کانگریس اور راہل گاندھی پر زیادہ نہیں تو… تو تھوڑا رحم کیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہید گنج میں دو غیر مقامی افراد پر فائرنگ‘ ایک ہلاک دوسرا زخمی:پولیس

Next Post

۸؍فروری، پاکستان کے لئے اہم 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

۸؍فروری، پاکستان کے لئے اہم 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.