سرینگر//
جموںکشمیر انٹی کورپشن بیورو(اے سی بی) کے ڈائریکٹر شکتی کمار پاٹھک جموں میں عوام کی شکایات سننے کیلئے دستیاب رہیں گے ۔
وہ سول سکریٹریٹ جموں کے پیچھے واقع اے سی بی ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی کے ہر روز دوپہر۲سے۵شام بجے تک لوگوں سے ملیں گے ۔
یہ جانکاری جموں وکشمیر انٹی کورپشن بیورو نے منگل کے روز’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا’’جموںکشمیر اینٹی کورپشن بیورو کے ڈائریکٹر شکتی کمار پاٹھک سول سکریٹریٹ جموں کے پیچھے واقع اے سی بی ہیڈ کوارٹر پر دیوٹی کے تمام دنوں کے دوران دوپہر۲بجے سے شام۵بجے تک عوام کی شکایات سنیں گے۔‘‘