جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بٹہ مالو علاقے میں آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-04
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے گنجان آبادی والے علاقے بٹہ مالو میں ہفتے کی سہ پہر رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید دو مکانوں کولپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا اورلاکھوں روپیہ مالیت کی اشیائراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر چار بجکر ۱۴منٹ پر بٹہ مالو میں رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے موقع پر پہنچا۔
عہدیدار نے بتایا گنجان آبادی ہونے کے باوجود بھی آٹھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر فوری طورپر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ چند منٹوں کے اندر اندرہی فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ جس علاقے میں آگ نمودارہوئی وہ کافی گنجان ہے تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرکے آگ پر قابو پایا۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کابی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان

Next Post

این آئی اے کا سرحد پار ہتھیاروں کو اسمگلنگ میں اہم ملزم کو گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

این آئی اے کا سرحد پار ہتھیاروں کو اسمگلنگ میں اہم ملزم کو گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.