نئی دہلی/۳فروری
ہندوستان مالدیپ کے اعلیٰ سطحی کور گروپ کا دوسرا اجلاس جمعہ کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
وزارت خارجہ کی طرف سی جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران فریقین نے باہمی تعاون سے متعلق وسیع امور پر تبادلہ خیال جاری رکھا جس میں جاری ترقیاتی تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے سمیت شراکت داری کو بڑھانے کے اقدامات کی نشاندہی بھی شامل ہے۔
بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے مالدیپ کے عوام کو انسانی ہمدردی اور میڈویک خدمات فراہم کرنے والے ہندوستانی ایوی ایشن پلیٹ فارمز کے مسلسل آپریشن کو ممکن بنانے کے لئے باہمی طور پر قابل عمل حل کے ایک سیٹ پر بھی اتفاق کیا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اعلیٰ سطحی کور گروپ کا اگلا اجلاس باہمی طور پر آسان تاریخ پر منعقد کیا جائے گا۔