چنئی//
اودھی کے آرڈننس ڈپو میں مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے لائٹ اسپیشلسٹ آرمرڈ وہیکل (ایل ایس وی) کو وادی جموں و کشمیر میں خصوصی فرائض کے لیے بھیجا گیا۔
یہ بکتر بند گاڑیاں شمالی کمان کی فورسز کی مدد کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کے جنوبی بھارت علاقے کے زیر اہتمام اودھی کے آرڈننس ڈپو نے شمالی کمان کی فورسز کی مدد کے لئے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ لائٹ اسپیشلسٹ بکتر بند گاڑیاں بھیجی ہیں۔
یہ ماڈیولر قسم کی گاڑیاں موثر دیکھ بھال کی اجازت دیتی ہیں اور مختلف قسم کے آپریشنل کرداروں کے لئے فیلڈ میں تشکیل دی جاسکتی ہیں۔ (ایجنسیاں)