کولکاتہ// ہندوستان کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل 2022 میں دنیش کارتک کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو دنیش کارتک کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرتے۔
اسٹار اسپورٹس پر گیم پلان ایپی سوڈ کے دوران، ہربھجن نے کہا، "دنیش کارتک نے آر سی بی کے لیے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ آف سائیڈز سے زیادہ بہترشاٹ لیگ سائیڈ میں کھیلتے ہیں، سنگلزبھی اچھی طرح لیتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کی خاصیت یہ ہے کہ وہ کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ جب بھی انہیں موقع ملتا ہے، وہ میچ کوختم کرتے ہیں۔ میرے مطابق اگرکسی نے پورے آئی پی ایل میں فنشر کا کردار بہترین ادا کیا ہے تو وہ کارتک ہیں۔”
انہوں نے کہا، “اگر میں سلیکٹر ہوتا تو میں انہیں ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا ٹکٹ دیتا اور انہیں ہندوستان کے لئے بطور وکٹ کیپر بلے باز کھیلنے دیتا کیونکہ وہ اس کے حقدارتھے۔ اگر کبھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بہترین فنشر کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ دنیش ہوناچاہیے۔ کارتک اور ہاردک پانڈیا کے ساتھ وہ ایک بہت طاقتور ٹیم بن جاتے ہیں۔ ویسے بھی، میں مستقبل میں بہت دور تک بات نہیں کروں گا لیکن ہاں، ایک بار پھر، مجھے کہناہوگا کہ دنیش کارتک اس سیزن میں ناقابل یقین رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انہیں تھوڑی جلدی بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ انہیں کھیل ختم کرنے کے لئے 15-16 اوورکافی ہیں۔”