جموں/۱۳مئی
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا علاقے میں جمعے کے روز ایک بس میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں۴؍افراد کی مت واقع ہوئی جبکہ۲۲سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کٹرا علاقے میں جمعے کے روز یاتریوں سے بھری ایک گاڑی سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی پوری گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس بھیانک واردات کے دوران بس میں موجود تین سے چار یاتریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ ۲۲کے قریب زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ فارینسک ٹیموں کو جائے موقع کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ گاڑی سے کیسے آگ نمودا رہوئی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کٹرا واقعے پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔