منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

۲۰۲۴ ہی نہیں بلکہ ۲۰۲۹ بھی!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب خبر … تازہ اور… اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ… کہ ’انڈیا‘ بلاک کی دو اہم اکائیوں ‘ عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس نے کانگریس پارٹی سے اپنی اپنی ریاستوں میں نشستوں کی تقسیم سے انکار کر دیا ہے… یعنی مغربی بنگال‘ دہلی اور پنجاب میں کانگریس بھی اپنے امیدوار اتارے گی اور… اور یہ دو جماعتیں بھی… اور ان تین ریاستوں میں ’انڈیا‘ بلاک گیا تیل لانے ۔ اس پیش رفت… تازہ پیش رفت پر بہت سے چہرے افسردہ ہیں خاص کر وہ جنہوں نے ’انڈیا‘ بلاک سے توقعات وابستہ کی تھیں… ضرورت سے زیادہ توقعات ۔لیکن صاحب ہم نے نے کی تھیں… ہم نے ’انڈیا‘ بلاک سے کوئی توقع وابستہ نہیں رکھتی تھی … اس لئے ’انڈیا‘ بلاک کا ان تین ریاستوں میں بکھر جانا … ایک دوسر ے کیخلاف امیدوار کھڑا کرنا ‘ اتحاد نہ کرنا…ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے‘بالکل بھی نہیں ہے… پہلے سے ہی نہیں تھا اور اب تو بالکل بھی نہیں … یقین کیجئے کہ اگر ان تین ریاستوں میں’ انڈیا‘ بلاک مل کر الیکشن لڑتا تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا … بالکل بھی نہیں پڑتا کہ … کہ انڈیا بلاک مل کر لڑے یا ایک دوسرے کیخلاف ‘ اس کا لوک سبھا کے الیکشن پر کوئی زیاد ہ اثر نہیں پڑتا … تھوڑا بہت اثر اگر پڑتا … لیکن اب نہیں … اللہ میاں کی قسم بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ ۲۲ جنوری سے پہلے اور بعد کے بھارت میں زمین آسمان کا فرق ہے… اب اگر مودی جی گھر بیٹھ کر آرام کریں گے… انتخابی مہم میں کوئی حصہ نہیں لیں گے… لوگوں سے گلا پھاڑ پھاڑ کر ووٹ نہیں مانگیں گے تو… تو بھی ووٹ … ہول سیل میں ووٹ مودی جی کو ہی ملنے والے ہیں… رام مندر اوررام جی کی کریپا سے اب اس بات کو ممکن بنادیا گیا ہے اور… اور سو فیصد بیا دیا گیا ہے کہ کہ… کہ مودی جی اور ان کی بی جے پی ۲۰۲۴ ہی نہیں بلکہ ۲۰۲۹ کے بھی الیکشن جیت جائے … لکھ لیجئے کہ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے… اس لئے صاحب اس بات کے بالکل بھی کوئی معنی نہیں ہیں کہ … کہ کانگریس مغربی بنگال ‘ نئی دہلی اور پنجاب میں ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑتی ہے یا پھر ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اترتی ہیں… یقین کیجئے کہ … کہ اس کے اب کوئی معنی نہیں ہیں… اور جس کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے… اللہ میاں کی قسم وہ نا سمجھ ہیں اور… اور سو فیصد ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان جموںکشمیر میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی مسلسل کوششیںکررہا ہے ہے: سوائن

Next Post

کرگل اور لیہہ کی مشترکہ سیاسی قیادت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کرگل اور لیہہ کی مشترکہ سیاسی قیادت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.