منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چلہ کلان :دوست اور مہر بان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کشمیری اکثر شکایت کرتے رہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے ‘ ان کی طرف داری کوئی نہیں کرتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں کرتا ہے ۔ ۵؍ اگست۲۰۱۹ کے بعد تو بالکل بھی نہیں کرتا ہے۔ لیکن… لیکن ہم کشمیریوں کو کہنا چاہتے ہیں‘ انہیں بتانا چاہتے ہیں…یہ بتانا چاہتے ہیں کہ… کہ امسال اب تک انہیں ایک کی حمایت مل رہی ہے‘ ایک ان کی مدد کررہا ہے ‘ طرف داری کررہا ہے… وہ اپنے مزاج کے برعکس کشمیریوں کو تنگ نہیں کررہا ہے ‘ انہیں ستا نہیں رہا ہے … حالانکہ اس کا کام ہی کشمیریوں کو تنگ کرنا ‘ انہیں ستانا‘ انہیں تکلیف پہنچانا ہے… لیکن اس بار نہیں ہے… اس بار وہ بالکل شریفوں جیسا برتاؤ کررہا ہے… لگتا ہے کہ اب کی بار اس کا گزرہمارے دشمنوں کی گزر گاہوں نہیں ہو ا ہے‘ وہ کسی اور راستے سے کشمیر میں داخل ہوا ہے… اسی لئے وہ اپنے تیور نہیں دکھا رہاہے… بالکل بھی نہیں دکھارہا ہے۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں ‘اعلیٰ حضرت جناب چلہ کلان کی … ایک ماہ سے زائد عرصے سے کشمیر میں قیام کے باجود بھی ان جناب نے اپنی موجودگی کا احساس نہیں دلایا … اور اگر کبھی احساس دلانے کی کوشش کی بھی تو … تو وہ کوشش‘ صرف ایک کوشش تھی‘ اس سے زیادہ کچھ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ہمیں کچھ سال پہلے کے سرما یاد ہیں۔ ویسے انہیں بھول بھی کون سکتا ہے جب ان کی آمد سے پہلے ہی انہوں نے کشمیر پر ایسا ڈراؤنا اور خوفناک سایہ ڈالاہویا تھا کہ …کہ کشمیر کی آئندہ سات نسلیں انہیں بھول نہیں پائیں گی… اور ہر ایک کشمیری حلفاً یہ اس بات کی گواہی دے گا کہ گزشتہ برسوں چلہ کلان یقینا ہمارے دشمن کے راستے ہی کشمیر میں داخل ہوتا تھا… ایسے سخت اور خوفناک تیور کہ جیسے اس نے کشمیر کیخلاف اعلان جنگ کررکھا تھا… شہر و گام بھاری برفباری وہ بھی ایک آدھ نہیں بلکہ بار بار … لگ رہا تھا کہ یہ کشمیر سے گن گن کے بدلہ لے رہا ہے ‘ کس بات کا بدلہ ‘ کوئی نہیں جانتا تھا اور… اور بالکل بھی نہیں جانتا تھا ۔ لیکن صاحب ! اب کی بار نہیں … بالکل بھی نہیں ۔اب تک اس کا برتاؤ شریفوں جیسا رہا ہے ‘ دوست اور مہر بان جیسا رہا ہے … کیوں رہا ہے ‘ ہم تو نہیں جانتے ہیں… لیکن کیا پتہ اب کی بار یہ واقعی میں کسی اور راستے سے وارد کشمیر ہوا ہے… دشمنوں کے راستے سے نہیں ‘ بالکل بھی نہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر تین مشتبہ افراد گاڑی سمیت غائب‘ تلاش شروع

Next Post

یہ وہ کشمیرنہیں جس سے ہم آشنا تھے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

یہ وہ کشمیرنہیں جس سے ہم آشنا تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.