سرینگر/۲۰جنوری
کشمیر میں ہفتہ کے روز رات کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔
محکمہ موسمیات نے 26 سے 31 جنوری کے دوران کبھی کبھار ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے جس سے کشمیر میں طویل خشک موسم ختم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں گرچہ رواں ماہ کے آخری ایام کے دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے تاہم وسیع پیمانے پر برف باری ہونے کے آثار کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد میں 25 سے 27 جنوری تک کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور پھر 20 سے 30 جنوری تک بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمے کے مطابق جموں خطے میں آنے والے دو دنوں کے دوران روشنی اور درجہ حرارت میںمزید بہتری متوقع ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ مین کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں چلہ کلان کے 30 ویں دن بھی موسم خشک رہا اور دن بھر ہلکی دھوپ چھائی رہی۔
وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہیں یہاں موجود غیر مقامی سیاحوں میں بھی مایوسی پائی جا رہی ہے ۔وادی میں برف باری کے لئے دعائیہ مجالس اور نماز استسقا کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔