بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے کیرالہ میں متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے لیے وقف کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

کوچی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کے کوچی میں 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آج افتتاح کیے جانے والے پروجیکٹوں میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں نیو ڈرائی ڈاک (این ڈی ڈی)، سی ایس ایل کی بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت (آئی ایس آر ایف) اور پوتھووپیین، کوچی میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کا ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل شامل ہیں۔ یہ بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ہندوستان کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے کو تبدیل کرنے اور اس میں صلاحیت اور خود کفالت پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج صبح مندر میں بھگوان گروویورپن کے اپنے درشن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اجودھیا دھام میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حالیہ افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کیرالہ کے مقدس مندروں کا بھی ذکر کیا تھا جو رامائن سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اجودھیا دھام میں پران پرتیشٹھا سے چند دن قبل راماسوامی مندر میں درشن کرنے کا اعزاز حاصل ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح کیرالہ کے فنکاروں کی خوبصورت پیشکش نے کیرالہ میں اودھ پوری کا احساس دلایا۔
امرت کال کے دوران ہندوستان کو ‘وکست بھارت’ بنانے کے سفر میں ہر ریاست کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پہلے زمانے میں ہندوستان کی خوشحالی میں بندرگاہوں کے کردار کو یاد کیا اور بندرگاہوں کے لئے اسی طرح کے کردار کا تصور کیا جب ہندوستان نئی پیش قدمی کر رہا ہے اور عالمی تجارت کا ایک بڑا مرکز بن رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کوچی جیسے بندرگاہی شہروں کی طاقت کو بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بندرگاہ کی صلاحیت میں اضافہ، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت بندرگاہوں کے بہتر کنیکٹیویٹی کا ویژن پیش کیا۔
مسٹر نریندر مودی نے ملک کی سب سے بڑی خشک گودی کا ذکر کیا جسے آج کوچی کو موصول ہوا ہے ۔ دیگر پروجیکٹس جیسے جہاز سازی، جہاز کی مرمت اور ایل پی جی امپورٹ ٹرمینل بھی کیرالہ اور ملک کے جنوبی علاقے میں ترقی کو رفتار دیں گے ۔ انہوں نے کوچی شپ یارڈ کے ساتھ ‘میڈ ان انڈیا’ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کی تعمیر کے اعزاز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی سہولیات شپ یارڈ کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کریں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی نے دو طرفہ سیریز کے لیے ریڈفرن کونیوٹرل خاتون امپائر مقرر کیا

Next Post

کانگریس کا منشور ‘عوام کا منشور’ ہوگا: چدمبرم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
گوا انتخابات کے نتائج مایوس کن:چدمبرم

کانگریس کا منشور ‘عوام کا منشور’ ہوگا: چدمبرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.