بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

زمبابوے نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in کھیل
A A
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

کولمبو// کریگ ایرون کی 70 رنز کی نصف سنچری اور آخری اووروں میں لیوک جونگوے کے ناٹ آؤٹ 25 رنز کی مدد سے زمبابوے نے سری لنکا کو دوسرے ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹ سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی زمبابوے نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے مستحکم آغاز کیا۔ تاہم، وہ چوتھے اوور میں 12 رنز پر اوپنر تیناشے کامونہوکانوے کے وکٹ گنوا بیٹھے۔ زمبابوے کی جانب سے کریگ ایرون نے 54 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان برل 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور کپتان سکندر رضا آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیوک جونگوے 25 ناٹ آؤٹ اور کلائیو مڈانڈے 15 ناٹ آؤٹ نے آخری اوورز میں دھماکہ خیز بلے بازی کی اور 19.5 اوورز میں 178 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چار وکٹوں سے جیت دلادی۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹکشینا اور دشمنتھا چمیرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ وینندو ہسرنگا اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل چرتھ اسالنکا کی 69 رنز کی نصف سنچری اور اینجلو میتھیوز کی 66 رنز کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے آج دوسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف دو رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ پتھم نسانکا پہلے اوور میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوسل پریرا دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کوسل مینڈس بھی چار بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ سدیرا سمارا وکرما 16 رنز بنا کر ویلنگٹن کی گیند پر مداندے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئیں۔
سری لنکا نے پانچ اوورز میں 27 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس کے بعد چرتھ اسالنکا اور اینجلو میتھیوز کی جوڑی نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ چرتھ اسالنکا نے 39 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ جونگوے نے انہیں ولیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد داسن شنکا نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینجلو میتھیوز کی 51 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی اور لیوک جونگوے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ نگروا اور ویلنگٹن مساکاتجا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فن ایلن کی طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی

Next Post

مجھے 700 وکٹیں ثقلین مشتاق کی وجہ سے ملیں، مرلی دھرن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post

مجھے 700 وکٹیں ثقلین مشتاق کی وجہ سے ملیں، مرلی دھرن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.