اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پونچھ:ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ سے زیر زمین سرنگیں پھٹ گئی

وادی میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں دو رہائشی مکانات خاکستر، متعدد جنگلی علاقوں میں بھی آتشزدگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-17
in مقامی خبریں
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودارہوئی جس نے آناً فاناً ایک وسیع الریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، گر چہ مختلف سیکٹروں میں لگی آگ پر قابو پایا گیا تاہم زیر زمین بارودی رنگیں پھٹنے سے لوگ خوفزدہ ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے پولیس، فوج اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں جنگجوؤں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔
اس دوران وادی کشمیر میں درمیانی شب آگ کی وارداتوں میں دو رہائشی مکان اور دو شیڈ خاکستر ہوئے ہیں جبکہ متعدد جنگلی علاقوں میں بھی آگ نمودار ہوئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واری پورہ ویلگام کپواڑہ میں درمیانی شب آگ کی ایک واردات رونما ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر عملہ جائے موقع پرپہنچا ۔
عہدیدار نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے ۔
بانڈی پورہ کے بالا گاؤں میں آگ کی ایک واردات میں دو شیڈ خاکستر ہوئے جبکہ حیات پورہ بیروہ میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب آگ کی ہولناک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا۔
فائراینڈ ایمرجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ درمیانی شب بابا پورہ گورجر بستی کولگام ، وٹلب کنڈی سوپور ، پانزل رفیع آباد اور ترال کے جنگلی علاقوں سے آگ نمودار ہوئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے’’لوگوں کو اپنے نزدیکی فائر اسٹیشن کا فون نمبر ضرور اپنے پاس رکھنا چاہئے اور اس کے علاوہ فائر ایکس ٹنگوشرز بھی گھروں میں نصب کرنے چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا’’لوگ اکثر پہلے پولیس کو فون کرتے ہیں جس کے بعد پولیس ہمیں مطلع کرتی ہے جو جائے واردات پر دیر سے پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔آئے روز وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

جموں کشمیر اور لہیہ میں۲۶سے۲۸جنوری تک برف باری متوقع:لوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
یکم فروری سے موسم میں بہتری کا امکان:سونم لوٹس

جموں کشمیر اور لہیہ میں۲۶سے۲۸جنوری تک برف باری متوقع:لوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.