سرینگر//
جموں و کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے پیش نظر جنگلوں میں آگ کی وارداتیں رونما ہوئی ہے۔ اس آگ واردتوں میں جنگلی حیایات و سر سبر سونے کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔وہیں ضلع پونچھ کے مختلف مقامات میں جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہے۔آگ کی ان وارادتیوں میں جنگلات کو کافی نقصان ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی تحصیل کے لورن، ساوجیاں، اڑائی و دیگر ملحقہ علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی سے جنگلی حیاتات و سبز سونے کا بھاری نقصان ہورہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے بلاک آفسر منڈی عطا اللہ نیازی نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اپنی زمینوں میں سوکھے گھاس کو آگ لگائی گئی تھی،جس کے بعد یہ آگ پہاڑی علاقوں میں پھیل کر جنگلوں تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے محکمہ جنگلات کے آفسران، ملازمین و مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
وہیں محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس وقت تقربیاً۷۰ فیصد آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، جس میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروزس کی گاڑیوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں جنگلوں میں سڑکیں نہیں جاتی ہیں اور ان مقامات پر آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات کے آفسران ملازمین و مقامی لوگوں کو آگ بجھانے میں سخت دکتیں پیش آری ہے۔