سرینگر/15جنوری
وادی کشمیر میں 24 جنوری تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرم اور سرد راتیں گزر رہی ہیں۔
سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں موسم گرما کی طرح کے حالات موجود ہیں اور لوگوں کو موسم سرما کے سخت ترین حصے ’چلہ کلان‘ کے دوران پارکوں اور مشہور ڈل جھیل کے کنارے دھوپ میں سیکتے ہوئے دیکھا گیا۔
محکمہ موسمیات سرینگر نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم 24 جنوری تک خشک رہے گا اور 16 اور 20 تاریخ کی شام کو کمزورمغربی ہواو ¿ں کا امکان ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ان مغربی ہواو ¿ںکے اثر سے موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور جموں و کشمیر کے دور دراز وسط اور اونچے علاقوں میں ہلکی بارش / برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مجموعی طور پر 24 جنوری تک کوئی اہم موسمی سرگرمی نہیں ہے۔
مختلف ماڈلز کے اشارے کے مطابق 25 سے 27 جنوری کے دوران مختلف مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
ہوا تھا۔