بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

پونچھ میں فوجی قافلے پر حملہ‘کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-12
in ٹاپ سٹوری
A A
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

نئی دہلی/۱۲جنوری
جموں و کشمیر کے پونچھ میں جمعہ کی شام دہشت گردوں نے فوج کی گاڑیوں پر حملہ کیا، جس کے جواب میں فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی۔ ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق جس فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا وہ کئی گاڑیوں پر مشتمل تھا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی سمیت اعلیٰ افسر پونچھ میں موجود ہیں تاکہ بار بار ہونے والے دہشت گرد انہ حملوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جاسکے۔
راجوری کے ڈیرہ کی گلی میں گھات لگا کر کئے گئے حملے میں چار فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہونے کے بعد گزشتہ چند ہفتوں میں اس علاقے میں فوج پر یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ آج شام پونچھ کے کرشنا گٹی سیکٹر میں یہ حملہ اس مقام سے 40 کلومیٹر دور ہوا۔
پیر پنجال کا علاقہ راجوری اور پونچھ 2003 سے دہشت گردی سے پاک تھا لیکن اکتوبر 2021 کے بعد سے بڑے حملے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سات مہینوں میں افسروں اور کمانڈوز سمیت 20 فوجی مارے جا چکے ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں ان علاقوں میں کارروائی وں میں 35 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو کہا کہ راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں دہشت گردوں کی مدد کرنے میں ہندوستان کے مخالفین کو’فعال کردار‘ ادا کرنا جاری ہے۔
جنرل پانڈے کاکہنا تھا”گزشتہ پانچ سے چھ ماہ میں راجوری اور پونچھ میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ اگر آپ دیکھتے ہیں…. 2003 سے پہلے اس علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا اور 2017-18 تک وہاں امن تھا۔ لیکن اب وادی میں حالات معمول پر آنے کی وجہ سے ہمارے مخالفین وہاں سرگرم ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کا مطلب ہندوستان میں سرمایہ کاری کرناہے:سنہا

Next Post

ریاستی وزیر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ سیاسی انتقام کا نتیجہ:ترنمول کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
ٹاپ سٹوری

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

2025-06-24
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

ریاستی وزیر کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ سیاسی انتقام کا نتیجہ:ترنمول کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.