ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

داچھی گام کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی، سرسبز سونے کو نقصان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۲جنوری

جموں وکشمیر کے جنگلی علاقوں میں آگ کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر کے داچھی گام ملہ نار میں درمیانی شب جنگل سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں درختوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلات کے اہلکار وں نے مشترکہ طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور انتھک کوشش کے بعد جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ۔

فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ داچھی گام کے ملہ نار جنگلی علاقے میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ یہ پہاڑی راستہ ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں ملہ نار جنگلی علاقے تک نہیں پہنچ پائیں جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلات حیات کے اہلکاروں نے پیدل مسافت طے کرنے کے بعد موٹروں کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کی اس واردات میں چند درختوں اور بیل بوٹوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

دریں اثنا وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گر چہ جنگلات میں آتشزدگی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن جموں وکشمیر خاص کر وادی میں جاری خشک موسم اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے ۔

عارف نے کہا”عام طور پر اس سیزن میں جنگلوں میں آگ نہیں لگتی ہے لیکن ماہ دسبر سے کشمیر اور صوبہ جموں کے کچھ حصوں میں خشک موسم چل رہا ہے جو جنگلوں میں آگ کی وارداتوں میں اضافے کا باعث ہوسکتی ہے “۔

ماہر موسمیات نے کہا کہ موسم خشک رہنے سے جنگلوں میں درخت اور دیگر سبزہ زار خشک ہوتے ہیں اور معمولی چنگاری سے آگ چشم زدن میں پھیل جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیلائٹ سے حاصل شدہ جانکاری کے مطابق اس وقت جموں وکشمیر کے متعدد علاقوں کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا”جنگلوں میں آتشزدگی سے ہمارے گرین گولڈ کو بھی نقصان ہوتا ہے اور موحولیات پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز مواد بر آمد

Next Post

شمالی کمان کے کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

شمالی کمان کے کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.