جموں//
سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران۴آئی ای ڈی، ایک وائر لیس کمیونکیشن ڈیوایس اور کچھ گولیاں بر آمد کیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم نے راجوری کے حیات پورہ گائوں میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔
ذرائع نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ مواد میں ٹفن بکسوں میں نصف۴آئی ای ڈی، وائر لیس سیٹ اور اے کے رائفل کی۲۳گولیاں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی اپریشن ہنوز جاری ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔