ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو ئے

انہیں پیش ہنا چاہئے :بھاجپا/کانگریس کی طلبی کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-12
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر فاروق عبداللہ منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ تاچھ کیلئے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی ای ڈی جانچ کے سلسلے میں مرکزی ایجنسی نے۸۶سالہ سیاست داں کو سرینگر دفتر میں طلب کیا تھا۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایجنسی نے انہیں نئی تاریخ جاری کی ہے یا نہیں۔
سرینگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے۲۰۲۲ میں جے کے سی اے معاملے میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔
ای ڈی نے کہا تھا کہ یہ معاملہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز کو جے کے سی اے عہدیداروں سمیت غیر متعلقہ فریقوں کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں منتقل کرنے اور جے کے سی اے کے بینک کھاتوں سے غیر اعلانیہ نقد رقم نکالنے سے متعلق ہے۔
ایجنسی کا معاملہ اسی ملزم کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے۲۰۱۸میں دائر چارج شیٹ پر مبنی ہے۔
اس دوران بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر‘کویندر گپتا نے ای ڈی کی جانب سے فاروق عبداللہ کو سمن بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ رقوم کی منتقلی اس وقت ہوئی جب فاروق عبداللہ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر تھے۔
گپتا نے کہاکہ کیونکہ لوگوں کے پیسے لوٹے گئے لہذا اس کی جانچ ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو سکے۔
بی جے پی کے لیڈرنے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ای ڈی کو ہدف تنقید بنانے پر کہاکہ جس نے بھی غلطی کی اس کو سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سمن بھیجی تاکہ ان سے پوچھ تاچھ کی جاسکے۔
گپتا کے مطابق اگر فاروق عبداللہ معصوم ہیں تو انہیں تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنا چاہئے۔
بی جے پی لیڈر نے کہاکہ کرکٹ ایسو سی ایشن میں اس وقت رقوم کی منتقلی ہوئی جب فاروق عبداللہ صدر تھے لہذا انہیں بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ لوگوں کے پیسوں کو لوٹا گیا اسکی جانچ پڑتال ہونی چاہئے تاکہ خاطیوں کو سزا مل سکے۔
اس دوران کانگریس ترجمان نے کہاکہ جانچ ایجنسیوں کو صرف اپوزیشن لیڈر ہی نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق گورنر ستیہ پال ملک نے تین سوکروڑ رشوت کی بات کی تو اس پر سی بی آئی اور ای ڈی خاموش کیوں ہے۔
کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے فاروق عبداللہ کو ای ڈی کی جانب سے سمن بھیجنے پر کہاکہ جانچ ایجنسیو ں کی جانب سے اپوزیشن لیڈروں کو ہی طلب کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ اپوزیشن لیڈروں کوہی کیوں طلب کیا جارہا ہے۔
شرما کا مزید کہنا تھا کہ اب جبکہ پارلیمانی چناو کا بگل بج گیا ہے یہ لوگ گھر گھر اپوزیشن لیڈروں کے پاس جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی کے لیڈروں پر بھی الزامات ہیں ان کے پاس جانچ ایجنسیاں کیوں نہیں جاتیں۔
کانگریس ترجمان نے کہاکہ سابق گورنر ستیہ پال ملک نے تین سو کروڑ روپے رشوت کاالزا م لگایا اس پر سی بی آئی اور ای ڈی نے کارروائی کیوں نہیں کی۔ان کے مطابق چناو قریب آنے کے ساتھ ہی اس قسم کے ہتھکنڈے آزمانا صحیح نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز کی تحریک حریت اور مسلم لیگ کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت

Next Post

۱ء۶شدت:کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

۱ء۶شدت:کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.