ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز کی تحریک حریت اور مسلم لیگ کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت

جموں کشمیر انتظامیہ دونوں جماعتوں کے بینک اکاؤنٹس اور مالی وسائل منجمد کرے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-12
in اہم ترین
A A
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے جموں کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان نواز علیحدگی پسند جماعت‘ تحریک حریت اور مسلم لیگ جموں کشمیر کے تمام اثاثے ضبط کرے اور ان کے بینک اکاؤنٹس اور مالی وسائل منجمد کرے۔
دونوں تنظیموں پر حال ہی میں حکومت نے پابندی عائد کی تھی۔
تحریک حریت کی بنیاد مرحوم علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے رکھی تھی۔
مرکزی وزارت داخلہ نے دو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم دھڑے) کو۲۷دسمبر۲۰۲۳ کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ‘۱۹۶۷ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا اور اسی قانون کے تحت تحریک حریت جموں و کشمیر (ٹی ای ایچ) پر ۳۱ دسمبر۲۰۲۳ کو پابندی عائد کردی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن میںکہا گیاہے’’اس لئے اب غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ۱۹۶۷ کی دفعہ۴۲کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی حکومت ہدایت دیتی ہے کہ مذکورہ ایکٹ کی دفعہ ۷؍ اور دفعہ ۸کے تحت اس کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے تمام اختیارات ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو بھی مذکورہ بالا غیر قانونی تنظیم کے سلسلے میں استعمال کرنے ہوں گے‘‘۔
یو اے پی اے کی دفعہ۷ غیر قانونی تنظیم کے فنڈز کے استعمال کو روکنے کے اختیار سے متعلق ہے اور دفعہ۸ غیر قانونی تنظیم کے مقصد کے لئے استعمال ہونے والے مقامات کو نوٹیفائی کرنے کے اختیار سے متعلق ہے۔
تحریک حریت کو پانچ سال کے لئے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے اور ہندوستان مخالف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک حریت کا مقصد جموں کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنا اور جموں و کشمیر میں اسلامی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
اس گروپ کی بنیاد گیلانی نے رکھی تھی، جس کی جگہ مسرت عالم بھٹ نے لی تھی۔ بھٹ اپنے بھارت مخالف اور پاکستان نواز پروپیگنڈے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ بھٹ فی الحال جیل میں ہیں۔
بھٹ کی تنظیم مسلم لیگ جموں کشمیر، جس کے وہ سربراہ ہیں، کو بھی حکومت نے جموں و کشمیر میں ملک مخالف اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تنظیم قرار دیا تھا۔
وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں صوبے میں ترقیاتی اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو ئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہو ئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.