پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کچھ تو شرم کر لو!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-01-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

یہ اُس دور کی بات ہے جب ڈونالڈ رمسفیلڈ امریکہ کے وزیر دفاع تھے ۔ایک دن ان کی کوئی خبر ’ندائے مشرق‘ میں شائع ہوئی لیکن… لیکن ٹائپنگ کی غلطی سے ان کے نام کے ساتھ’ﷺ‘ بھی ٹائپ ہوا …صبح جب اخبار کی کاپیاں تقسیم ہوئیں تو… تو فون کی گھنٹی بجنا بھی شروع ہوگئیں…ایسی ایسی گالیاںدی گئیں جو اس سے پہلے کبھی ہم نے سنی نہیں تھیں… بالکل بھی نہیں سنی تھیں… جب فون بجنا بند نہیں ہوا توہم نے کالونی… پریس کالونی میں ایک دوست کے دفترمیں’پناہ‘ لی … آج تک ہمیں افسوس ہے… اس بات کا افسوس ہے کہ فون کرنے والوں میں سے اکثریت کا تعلق دینی مدارس یا دارالعلوم سے تھا ۔اس بات کو کم و بیش ۲۰ سال ہو گئے …اور آج اس کا ذکر اس لئے کرنا پڑا کہ سوشل میڈیا پر کچھ حضرات آگ اگل رہے ہیں… اپنی زبان گندی کررہے ہیں… منبر پر چڑھ کر چیخ رہے ہیں‘ چلا رہے ہیں… جس منبر سے مسلمانوں کو متحد کرنے کی صدائیں بلند ہونی چاہئیں اس منبر سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے… اور اس لئے کی جا رہی ہے کسی عالم نے کچھ مقتدر ولی اللہ ؒکی شان میں کچھ ایک ایسی باتیں کی ہیں جو انہیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں… اس عالم نے اپنے اس طرز عمل پر معذرت بھی کر لی‘ معافی بھی مانگ لی ہے‘ یہ الفاظ واپس بھی لئے ہیں… لیکن ان کیخلاف اٹھنے والی آوازیں تھم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں… بالکل بھی نہیں لے رہی ہیں۔جس ردعمل کیا اظہار کیا جا رہا ہے… کیا وہ جائز ہے‘ کیا اسلام میں ایسے ردعمل کی گنجائش موجود ہے… کیا ایک مسلمان کا یہی طریقہ ہونا چاہئے… کیا نعوذ بااللہ پیغمبر آخر الزمان کا ایسا طریقہ تھا… انہیںؐ کفار مکہ نے جس طرح ستایا ‘ تنگ کیا ‘ حتیٰ کہ انہیں ہجرت پر مجبور کیا… لیکن پھر بھی آپؐ کی زبان مبارک سے ان کیخلاف ایک لفظ… جی ہاں ایک لفظ بھی ادا نہیں ہوا… اور ایک ہم ہیں کہ ایک غیر دانستہ غلطی پر دانستہ غلطی نہیں بلکہ غلطیاں کرتے ہیں اور… اور اپنے اس طرز عمل کو جائز قرار دیتے ہیں… یہ طرز عمل کیسے جائز ہے… کیا آپؐ کی تعلیمات کی روشنی میں اس طرز عمل کو جائز ٹھہرایا جا سکتا ہے… جواب ہم بھی جانتے ہیں اور آپ بھی ۔ اس عالم نے معافی مانگ کر اپنی غلطی کا ازالہ کیا… اب باری اُن کی ہے جنہوں نے اس ایک غلطی کے ردعمل میں غلطیوں کا ہمالیہ کھڑاکیا…لیکن ان کو شرم آ رہی ہے اور نہ وہ اپنی اس غلطی پر نادم ہو رہے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنچایت اور میونسپل انتخابات لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہونے کا امکان نہیں:شرما

Next Post

عالمی سطح پر جمہوریت دم توڑ رہی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

عالمی سطح پر جمہوریت دم توڑ رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.