منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاسی جماعتوں کی راجستھان کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے کی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے کشتواڑ کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے راجستھان کو بجلی فراہم کرنے پر انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔
ٍبتادیں کہ رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپویشن لمیٹڈ (آر ایچ پی سی ایل)، نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) لمیٹڈ اور جموں وکشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ایک مشترکہ کمپنی ہے ۔
وزارت بجلی کے ایک بیان کے مطابق رتلے ہائیڈرو پاور کارپوریشن نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں اپنے ۸۵۰میگا واٹ پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے کیلئے راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ۔
اس پیش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’ایک ایسے وقت جب جموں وکشمیر شدید بجلی بحران سے دوچار ہے تو ہمارے ہائیڈرو الیکٹرک وسائل کو دوسری ریاستوں کو دیا جا رہا ہے‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’یہ لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کا ایک اور فیصلہ ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا ہے ‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے سے لوگوں میں غم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے کیونکہ اس کے شرائط و ضوابط بظاہر جموں و کشمیر کیلئے نقصان دہ نظر آرہی ہیں۔
این سی ترجمان نے کہا کہ پاور پرچیز ایگریمنٹ عموماً زیادہ سے زیادہ ۲۰سال تک رہتے ہیں۔ تاہم اس معاملے میں۴۰سال کیلئے پہلے سے طے شدہ قیمت پر دستخط کئے گئے ہیں، اور وہ بھی نامعلوم ہیں۔
ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاہدے پر ایک وائٹ پیپر لانا چاہئے جس میں لوگوں کو اس کے بنیادی مقصد کے بارے میں بتایا جائے اور اس سے جموں و کشمیر کو کیا فوائد حاصل ہوں گے ۔
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سدر سید محمد الطاف بخاری نے اس معاہدے پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب پورے جموں وکشمیر کو شدید بجلی بحران کا سامنا ہے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، رتلے پاور پروجیکٹ کشتواڑ سے راجستھان کو بجلی لیز پر دینے کی خبریں پریشان کن ہیں۔
بخاری نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں مزید کہا’’جموں وکشمیر انتظامیہ نے بار بار یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ دوسری ریاستوں سے بجلی خرید رہی ہے تاکہ یونین ٹریٹری میں بجلی کی مانگ کو پورا کیا جاسکے ‘‘۔
بخاری کا کہناتھا’’تاہم اس بیچ دوسری ریاستوں کو اپنی بجلی سپلائی لیز پر دینا سمجھ سے بالاتر ہے‘‘۔ انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے اس ضمن میں حقائق کو واضح کرنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی:سڑک حادثہ میاں بیوی اور تین ماہ کا بچہ جاں بحق

Next Post

بلقیس بانو کیس©©: ۱۱ مجرموں کی معافی کالعدم‘ جیل واپس بھیجنے کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

بلقیس بانو کیس©©: ۱۱ مجرموں کی معافی کالعدم‘ جیل واپس بھیجنے کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.