ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ میںنارکو ماڈیول کا پردہ فاش‘ خاتون منشیات فروش سمیت پانچ گرفتار

اوڑی اور اننت ناگ میں بھی کارروائیں‘ ۲منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-06
in مقامی خبریں
A A
بارہمولہ میںنارکو ماڈیول کا پردہ فاش‘ خاتون منشیات فروش سمیت پانچ گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ میں بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بارہ مولہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کرالہ ہار بارہ مولہ کے نزدیک نا کہ لگایا جس دوران ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار خاتون سمیت پانچ افراد کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی۴۵گرام برون شوگر اور۳۴۵گرام چرس جیسی اشیاء برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شارق احمد شیخ ولد عبدالرشید ، شریف احمد شیخ ولد بشیر احمد ، عرفان احمد شیخ ولد مشتاق احمد اور خاتون ساکنان دیوان باغ بارہ مولہ اور باقر احمد راتھر ولد عبدالقیوم راتھر ساکن چندوہ کانسی پوری کے بطور کی ہے۔
پولیس نے خاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ان کے خلاف باضابط طورپر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والو ں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
ادھرجموں کشمیر پولیس نے شمالی و جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس استیشن کنڈ کی ایک پارٹی نے واری پورہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں ایک شخص سوار تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں اس شخص کی تحویل سے ۳کلو فکی بر آمد کیا گیا۔
بیان میں مذکورہ منشیات فروش کی شناخت مشتاق احمد ہنڈرو ولد عبدالعزیز ہنڈرو ساکن بوٹ کالونی اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس جرم کے لئے استعمال کی جانے والی اس گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ شخص منشیات فروشی میں ملوث تھا اور منشیات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا رہا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پوکیس اسٹیشن کنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی کے دوران بارہمولہ پولیس نے بونیار علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی اایک پولیس پارٹی نے بونیار میں ہی ایک ناکہ کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے۵۲گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت مدثر رشید وانی ولد عبدالرشید ساکن گانٹمولہ بارہموالہ کے بطور کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیارمیں بند رکھا گیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال ۲۰۲۳کے اختتام تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی‘

Next Post

لہیہ اور گرکل گروپ ۷ جنوری کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کو مشترکہ دستاویز پیش کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
لہیہ اور گرکل گروپ ۷ جنوری کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کو مشترکہ دستاویز پیش کریں گے

لہیہ اور گرکل گروپ ۷ جنوری کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کو مشترکہ دستاویز پیش کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.