نئی دہلی// سپریم کورٹ نے ریاستی وزیر ادے ندھی اسٹالن کے قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹ (NEET) کے امتحان کے انعقاد کے خلاف تمل ناڈو میں پچاس دنوں میں 50 لاکھ دستخط جمع کرانے کی مہم شروع کرنے کے اعلان کے خلاف داخل عرضی کو آج مسترد کر دیا ۔
جسٹس سوریہ کانت اور کے وی وشو ناتھن پر مشتمل بنچ نے عرضی گزار ایم ایل روی کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا مسئلہ کسی مفاد عامہ ( PIL ) کے تحت نہیں اٹھایا جانا چاہئے ۔
بنچ نے یہ بھی کہا کہ طلباء (جو NEET کا امتحان دے رہے ہیں) اتنے معصوم نہیں ہیں جتنے کہ انہیں سمجھا جاتا ہے ۔ دستخطی مہم کے پیچھے مقصد اور ایجنڈے کو وہ سمجھتے ہیں۔
دستخطی مہم پر بنچ نے کہا "اس طرح کی مہم کسی بھی پالیسی کو متاثر نہیں کرتی ہے … اس طرح کے مسابقتی امتحان کا انعقاد آل انڈیا کی بنیاد پر کیا جاتاہے ،جس پر دستخطی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا…لوگوں کو کہنے دیجئے ۔’’