بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے : اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-03
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

شنئی دہلی// ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے منگل کو کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔
اے اے پی کی چیف ترجمان پرینکا ککڑ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ‘‘2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ جھارکھنڈ کی خواتین کو روزگار حاصل کرنے کے لیے دہلی آنا پڑتا ہے ۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک بھر سے لوگ روزگار کی تلاش میں دہلی آتے ہیں۔ سال 2014 میں وزیر اعظم مودی نے ‘میک ان انڈیا’ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس کی تشہیر کے لیے 450 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ۔ اس منصوبے کا مقصد سال 2022 تک ملک کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 25 فیصد تک بڑھانا اور اس شعبے میں 10 کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا تھا۔ تاہم، سب کچھ اس کے برعکس نکلا۔” مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کی بات بھول جائیں، آج ملک گزشتہ پانچ دہائیوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح سے گزر رہا ہے ۔ سال 2014 میں ملک کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 17 فیصد تھا۔ سال 2019 میں کووڈ-19 وبائی مرض سے پہلے یہ حصہ 13.60 فیصد رہا۔ اس کے بعد بھی اس شعبے میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔ کووڈ کے بعد یہ تعداد سال 2022 میں گھٹ کر صرف 13.32 فیصد رہ گئی۔
محترمہ ککڑ نے کہا کہ سال 2020 میں مرکزی حکومت نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا۔ اس کی ملک بھر میں خوب تشہیر بھی ہوئی اور کہا گیا کہ اگر کوئی ملک میں مینوفیکچرنگ کرنا چاہے تو حکومت انہیں سبسڈی دے گی، جبکہ یہ سراسر جھوٹ ثابت ہوا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیوٹی او) کے قوانین کے مطابق پی ایل آئی ہندوستان میں مینوفیکچرنگ پر نہیں دیا جا سکتا، صرف یہاں اسمبلنگ پر۔ ملک میں بہت کم تاجر ہیں جو چین سے سامان درآمد کر کے ملک میں اسمبل کر سکتے ہیں۔ ایسے میں ان کی پی ایل آئی اسکیم بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔ جب کہ 2004 سے 2014 تک ملک میں ایف ڈی آئی 2.4 فیصد تھی، آج یہ تعداد 1.72 فیصد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ملک میں تقریباً 12 کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے ۔ ملک کے جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ جو بھی حصہ ڈالتی ہے ، سب سے زیادہ ایم ایس ایم ای کا ہے ۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ایم ایس ایم ای کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے ۔ بی جے پی نے ملک کا ماحول اتنا خراب کر دیا ہے کہ آج تاجر کسی مسلمان یا دلت کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں۔ صورتحال یہ بن گئی ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں تقریباً 16 لاکھ ہندوستانی اپنی شہریت چھوڑ کر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بگ بیش، عثمان خواجہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے

Next Post

این ای ای ٹی امتحان: سپریم کورٹ نے دستخطی مہم کے خلاف دائر عرضی مسترد کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

این ای ای ٹی امتحان: سپریم کورٹ نے دستخطی مہم کے خلاف دائر عرضی مسترد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.