ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوگ جموں کشمیر می منتخبہ حکومت چاہتے ہیں :فاروق

’امید ہے حکومت عوام کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-31
in مقامی خبریں
A A
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

پونچھ//
سابق وزیر اعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے اور یہاں اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے آنے والے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ریاست میں قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کی۔
ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق کاکہنا تھا’’مجھے امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی اور جلد از جلد انتخابات کرائے گی۔ پچھلے انتخابات۲۰۱۴میں ہوئے تھے اور لوگ اپنی انگلیوں پر نشان لگانے کیلئے ایک اور موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خود مرکزی حکومت کو اگلے سال ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی‘‘۔
این سی صدر نے کہا’’مجھے امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنگھ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ایک منتخب حکومت چاہتا ہے تاکہ لوگوں کے حقیقی خدشات کو سنا جا سکے اور انہیں دور کیا جا سکے‘‘۔
اس سے قبل۱۱دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ اگلے سال۳۰ستمبر تک جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
یہ ہدایت مرکز کے ذریعہ آرٹیکل۳۷۰کے تحت سابق ریاست کو خصوصی آئینی مراعات کی منسوخی کو چیلنج دینے والی عرضیوں کی سماعت کے دوران آئی۔
سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے ایک تاریخی فیصلے میں آرٹیکل۳۷۰کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عارضی اہتمام ہے اور صدر جمہوریہ کے پاس اسے منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔
جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ۲۰۱۹کو چیلنج کرتے ہوئے نجی افراد، وکلاء ‘کارکنوں، سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سمیت کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں، جس کی بنیاد پر جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا۔
۵؍ اگست ۲۰۱۹کو مرکز نے آرٹیکل۳۷۰کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور خطے کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لاسی پورہ پلوامہ میں ضبط شدہ ممنوعہ مواد و منشیات کو تباہ کیا گیا

Next Post

مرکز‘ آسام سرکار اور الفا کے مابین ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ ۳۰ ستمبر کو جموں کشمیر کے دورے پر پہنچیں گے

مرکز‘ آسام سرکار اور الفا کے مابین ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.