منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لوگ جموں کشمیر می منتخبہ حکومت چاہتے ہیں :فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-30
in تازہ تریں
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پونچھ/ 30 دسمبر

سابق وزیر اعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے اور یہاں اسمبلی انتخابات کرانے میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے آنے والے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ریاست میں قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کی۔

ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق کاکہنا تھا”مجھے امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے عوام کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی اور جلد از جلد انتخابات کرائے گی۔ پچھلے انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور لوگ اپنی انگلیوں پر نشان لگانے کےلئے ایک اور موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خود مرکزی حکومت کو اگلے سال ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی“۔

این سی صدر نے کہا”مجھے امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنگھ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ایک منتخب حکومت چاہتا ہے تاکہ لوگوں کے حقیقی خدشات کو سنا جا سکے اور انہیں دور کیا جا سکے“۔

اس سے قبل 11 دسمبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ اگلے سال 30 ستمبر تک جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

یہ ہدایت مرکز کے ذریعہ آرٹیکل 370 کے تحت سابق ریاست کو خصوصی آئینی مراعات کی منسوخی کو چیلنج دینے والی عرضیوں کی سماعت کے دوران آئی۔

سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے ایک تاریخی فیصلے میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عارضی اہتمام ہے اور صدر جمہوریہ کے پاس اسے منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔

جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کو چیلنج کرتے ہوئے نجی افراد، وکلاء‘کارکنوں، سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سمیت کئی عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں، جس کی بنیاد پر جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

5 اگست 2019 کو مرکز نے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور خطے کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیرمیں گہری دھند سے لوگوں کو راحت

Next Post

2023 میں عسکریت پسندوں کی بھرتی میں 80 فیصد کمی آئی:سوائن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

2023 میں عسکریت پسندوں کی بھرتی میں 80 فیصد کمی آئی:سوائن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.