سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور اور گہری دھند کا راج برابر قائم ہے جس سے لوگ گونا گوں مشکلات و مسائل سے دو چار ہو رہے ہیں۔
سرینگر سمیت وادی کے کئی میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح بھی گہری دھند چھائی رہی جس سے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گہری دھند سے وزیبلٹی انتہائی کم تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیوروں کو ہیڈ لائٹس چالو کرکے ہی گاڑیاں چلانا پڑیں اور نماز فجر کی ادائیگی اور روٹہ دودھ لانے والوں کو بھی روشنی کا استعمال کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی کشمیر، بارہمولہ اور پلوامہ کے میدانی علاقوں میں۳۱دسمبر تک دھند کا راج قائم رہنے کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد اور معمول سے نیچے درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔بانڈی پورہ‘گاندربل اور بڈگام اضلاع میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت منفتی ۷ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۵ء۱ ۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۳۱دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وسطی کشمیر، بارہمولہ، گاندربل اور پلوامہ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ۳۱دسمبر کی شب پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔