لیماسول (قبرص)// ہندوستان کی جیوتی یاراجی نے قبرص میں جاری بین الاقوامی ایتھلیٹکس میٹ میں 100 میٹر ہرڈل دوڑ کا 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
22 سالہ جیوتی نے منگل کو 100 میٹر کی ہرڈل دوڑ 13.23 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے 0.15 سیکنڈ کے فرق سے انورادھا بسوال کا 2002 کا ریکارڈ توڑا۔ بسوال نے یہ ریکارڈ 2002 میں ڈی ڈی اے-راجہ بھلیندر سنگھ نیشنل سرکٹ میٹ میں 13.38 سیکنڈ میں بنایا تھا۔
سائپرس انٹرنیشنل میٹ ایک عالمی ایتھلیٹکس کانٹی نینٹل ٹور چیلنجر کیٹیگری- ڈی مقابلہ ہے۔
پچھلے مہینے منعقدہ فیڈریشن کپ میں، جیوتی نے 100 میٹر کی ہرڈل دوڑ 13.09 سیکنڈ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کی تھی، لیکن ہوا 2.0 صحیح حد سے زیادہ(+2.1) ہونے کی وجہ سے ان کی اس کوشش کو شمار نہیں کیا گیا تھا۔
ایک اور ہندوستانی، للی داس نے 800 میٹر خواتین کے مقابلے میں 4:17.79 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
قومی ریکارڈ یافتہ املان بورگوہین مردوں کے 200 میٹر میں 21.32 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اپریل میں کوزی کوڈ فیڈریشن کپ میں، آسام کے ہونہار رنر محمد انس کے 2018 میں پولینڈ میں بنائے گئے 20.62 سیکنڈ کے قومی ریکارڈ کو توڑنے کے لئے نے 20.52 سیکنڈ کا وقت لیا تھا۔