جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وطن کو جانو‘:ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دہلی میں جموں کشمیر کے طلباء سے ملاقات ،’آپ ۲۰۴۷ کے معمار ہوں‘

’یہ جموں کشمیر کیلئے نئی شروعات ہے‘کشمیر میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے‘پتھر بازی کے واقعات ماضی کی بات بن چکے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-27
in اہم ترین
A A
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

نئی دہلی//
وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً ۲۵۰ اسکولی بچوں کے ایک وفد سے ملاقات کی، جو اس وقت نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔
یہ طلباء حکومت ہند کے ’وطن کو جانو … یوتھ ایکسچینج پروگرام۲۰۲۳‘کے تحت جے پور، اجمیر اور نئی دہلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت، اس دورے کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کی ثقافتی اور سماجی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر نے نوجوان طلباء سے کہا کہ ان کا مقدر۲۰۴۷ کا معمار بننا ہے اور یہ ہندوستان کے لیے بہترین وقت میں سے ایک ہے اور جموں و کشمیر کے لیے بھی ایک نئی شروعات ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم ‘نریندر مودی کی قیادت میں، جموں و کشمیر کے خوبصورت خطہ میں ایک غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ پتھراؤ کے واقعات ماضی کی بات بن چکے ہے۔
داکٹر جتندر نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کھیلوں کی کامیابیوں کی کہانیوں کے لیے زیادہ سرخیاں بناتا ہے۔انہوں نے کہا’’ جموں کشمیر کے کرکٹرز جیسے عبدالصمد، عمران ملک، پرویز رسول اور منظور پانڈو آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں۔ اوشو کھلاڑی سوریہ بھانو پرتاپ سنگھ اور ابھیشیک جموال نے حالیہ ماسکو چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کیا ہے‘‘۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ۲۰۲۲ میں، ایک کشمیری اسکائیر عارف خان نے بیجنگ میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔‘‘ انہوں نے کہا ’’کشمیر میں لڑکیاں بھی لڑکوں کے برابر کھیلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ اس سال کے شروع میں کشتواڑ کے لوئیدھر گاؤں سے تعلق رکھنے والی۱۶سالہ شیتل دیوی بین الاقوامی سطح پر بغیر ہتھیاروں کے مقابلہ کرنے والی ’ پہلی خاتون تیر انداز‘ ہیں۔
ڈاکٹر جتیندرنے اسکولی بچوں کو سرکاری ملازمت سے باہر مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ لیوینڈر ایگری اسٹارٹ اپس، روزگار پیدا کرنے اور تحقیق کا ایک ذریعہ ہے، جو ترقی کے بہت سے مواقع کھولتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھدرواہ ہندوستان کی لیوینڈر راجدھانی اور ایگری اسٹارٹ اپ منزل کے طور پر ابھرا ہے۔ بھدرواہ اور گلمرگ کے علاقوں میں آروما مشن اور پرپل ریوولیوشن کی کامیابی کے بعد۳۰۰۰سے زیادہ اسٹارٹ اپ اب صرف لیوینڈر کی کاشت میں مصروف ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ جموں و کشمیر سے اشیاء کی بڑھتی ہوئی تعداد کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے، ڈاکٹر جتیندر نے کہا کہ اس سے مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لیے یو ٹی سے جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر مملکت نے کہا’’ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے جموں و کشمیر میں ترقی لانے کی کوششیں کی ہیں۔ مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جموں و کشمیر کا چہرہ بدل دیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں اْجھ کثیرمقصدی پروجیکٹ، شاہ پور کنڈی ڈیم پروجیکٹ، ریاسی میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کی تعمیر، ایمس اور آئی آئی ایم کا قیام وغیرہ شامل ہے۔ کٹھوعہ ضلع میں انجینئرنگ کالج قائم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی میڈیکل کالج بھی کھل جائے گا۔ شمالی ہندوستان کا پہلا بائیوٹیک پارک جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں قائم کیا جائے گا‘‘۔
ڈاکٹر جتندر نے مزید کہا کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں و کشمیر پہنچے ہیں۔انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اصلاحات کے محرک بنیں اور جموں و کشمیر میں ان اصلاحات کو موثر طور پر نافذ کرنے میں مدد کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یکم جنوری سے ۲۵فروری تک کشمیر یونیورسٹی میں سرمائی تعطیلات

Next Post

’نہرو کی غلطی کی وجہ سے پی او کے وجود میں آیا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول

’نہرو کی غلطی کی وجہ سے پی او کے وجود میں آیا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.