سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پر تازہ برف باری کے پیش نظر ہفتے کو وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ زوجیلا پر تازہ برف باری کے پیش نظر سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک بند رکھنے کا یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر لیا گیا۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پھسلن ہے ۔