جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

تین شہریوں کی پر اسرار موت ‘راجوری اور پونچھ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-23
in تازہ تریں
A A
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

پونچھ/راجوری/ 23دڈسمبر
جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں ہفتہ کی صبح موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں کیونکہ سیکورٹی فورسز نے فوج کی دو گاڑیوں پر حال ہی میں گھات لگا کر کئے گئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
جڑواں سرحدی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی وجہ فوج کی جانب سے مبینہ طور پر پوچھ گچھ کے لیے اٹھائے جانے کے بعد تین افراد کی پراسرار موت ہو گئی تھی اور مشتبہ افراد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والی ویڈیوز کی گردش کے بعد لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
جمعرات کو ہوئے حملے کے سلسلے میں فوج کے ذریعہ پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لئے گئے تین افراد میں سے تین کی جمعہ کو پراسرار طور پر موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی نعشیں آخری رسومات کے لئے ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں کیونکہ ان کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت 43 سالہ سفیر حسین، 27 سالہ محمد شوکت اور 32 سالہ شبیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں افواہیں پھیلانے والوں اور شرپسند عناصر کو امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے سے روکنے کےلئے احتیاطی اقدام کے طور پر موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سول کے سینئر افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور امن برقرار رکھنے کے لئے اضلاع کے حساس علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
پونچھ کے سرن کوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈھیرا کی گلی اور بفلیاز کے درمیان دھتیار موڑ پر تین سے چار مسلح دہشت گردوں نے جمعرات کی سہ پہر فوج کی ایک جپسی اور ایک ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں پانچ فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد دہشت گردوں نے مبینہ طور پر کم از کم دو فوجیوں کی لاشوں کو مسخ کر دیا اور ان میں سے کچھ کے ہتھیار بھی لے گئے۔
افسروں نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد گھنے جنگلات والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس میں راجوری کے تھنہ منڈی کے قریب بھی شامل تھا، لیکن فرار ہونے والے دہشت گردوں سے اب تک کوئی تازہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ راجوی سیکٹر میں۲۵ سے۳۰ پاکستانی دہشت گردوں کی موجودگی کا امکان:دفاعی ذرائع

Next Post

پونچھ جھڑپ: تیسرے روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

پونچھ جھڑپ: تیسرے روز بھی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.