منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مودی حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیاہے : سونیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-20 - Updated on 2023-12-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

نئی دہلی/20 دسمبر
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے مدے پر آواز اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے اور جمہوریت کو تباہ کر کے مکمل طورپر آمرکی طرح کام کررہی ہے ۔
بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہا¶س کمپلیکس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔ اس سے پہلے کبھی اتنے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کو ایوان سے معطل نہیں کیا گیا۔ معطل کیے گئے تمام ممبران پارلیمنٹ اس معاملے پر ایوان میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ وہ صرف معقول مطالبات کر رہے تھے ۔
سونیا نے کہا”اپوزیشن ارکان نے 13 دسمبر کے غیر معمولی واقعے پر وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کیا، کیونکہ اس دن جو کچھ ہوا وہ ناقابل معافی ہے اور اسے مناسب نہیں ٹھہرایاجاسکتا“۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے پر بات کی، لیکن پارلیمنٹ کے باہر، جو ایوان کے وقار اور ملک کے لوگوں کے تئیں ان کی بے توقیری کا واضح اشارہ ہے ۔ ذرا تصور کریں کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپوزیشن میں ہوتی تو اس معاملے میں اس کا رویہ کیا ہوتا۔
گاندھی نے کہا کہ سیشن میں جموں و کشمیر سے متعلق کچھ اہم بلوں کو منظور کیا گیا۔ پنڈت جواہر لعل نہرو جیسے عظیم محب وطن کو بدنام کرنے کے لیے تاریخ کو مسخ کرنے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی مہم چلائی گئی۔ حیرت کی بات ہے کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے خود اس مہم کی قیادت کی۔
سابق کانگریسی صدر نے خواتین ریزرویشن بل، سنگل میرج کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ملک کی خواتین کے مفاد میں خواتین کے ریزرویشن کو فوری طور پر لاگو کیا جانا چاہئے ۔ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور دیگر کمیونٹیز کی خواتین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے حکومت سے جموں و کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر میں اب محض حد بندی سے کام نہیں چلے گا اور اس سمت میں ہمیں آگے بھی بڑھنا ہوگا۔
کانگریس لیڈر نے حکومت پر ملک میں اتحاد کے جذبے کو کم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ تنوع ہی وہ طاقت ہے جس نے ہندوستان کو دنیا کے ممالک میں ممتاز کیا ہے ۔ جس طرح مختلف مذاہب، ذاتوں اور نسلوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر ہماری قوم کو عزت دی ہے وہ منفرد ہے ، لیکن مودی حکومت اور بی جے پی کے اقدامات نے اس اتحاد کے احساس کو کمزور کر دیا ہے ۔ ہمارے آئین پر حملہ ہورہا ہے ۔ معاشی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے اور معاشی ترقی کے بارے میں وزیر اعظم کے دعووں اور زمینی حقیقت کے درمیان بہت بڑا فرق ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ کے سرنکوٹ میں آرمڈ پولیس کیمپ کے احاطے میں پر اسرار دھماکہ

Next Post

59 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی:لوگوں کو پیسہ واپس دلایا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
Next Post
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

59 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی:لوگوں کو پیسہ واپس دلایا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.