ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں:روہنگیاوں کو پناہ دینے والوں کےخلاف کریک ڈاون‘ تین گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-19
in تازہ تریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/ 19 دسمبر

جموں خطے کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ فراہم کرنے والوں کی شناخت کےلئے پولیس نے ایک بڑی مہم شروع کرتے ہوئے منگل کو چار افراد کو گرفتار کیا اور کئی دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

پولیس نے بتایا کہ پونچھ میں تین اور راجوری میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈوڈہ میں 10 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جموں کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جہاں پولیس پارٹیوں نے دو درجن سے زیادہ مقامات پر روہنگیا بستیوں پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی لی۔

جموں سانبا کٹھوعہ رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شکتی پاٹھک نے یہاں ایک روہنگیا بستی کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا ” ہم ان سہولت کاروں کی جانچ کر رہے ہیں اور ان کی شناخت کر رہے ہیں، جو ان کے لئے سرکاری فوائد بھی حاصل کر رہے ہیں۔کچھ مقامی لوگوں نے بیرونی تارکین وطن کو بسانے کے لیے اپنی زمین فراہم کی ہے“۔

کریک ڈاو¿ن کی نگرانی کرنے والے پاٹھک نے کہا کہ جموں شہر میں سات پولیس اسٹیشنوں کے دائرہ اختیار میں تقریبا 30 مقامات کی تلاشی لی گئی۔

قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ غیر ملکی تارکین وطن کو پناہ دینے اور انہیں سرکاری فوائد حاصل کرنے کے الزام میں ستواری، تریکوٹا نگر، باغ باہو، چنی ہمت، نوآباد، ڈومانا اور نگروٹا پولیس اسٹیشنوں میں سات ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ڈی آئی پاٹھک نے کہاکہ جموں شہر میں مختلف جگہوں پر لوگوں نے اپنے پلاٹ روہنگیائی شہریوں کو کرایہ پر دئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں جانچ پڑتال شروع کی ہے کہ کن لوگوں نے روہنگیائی پناہ گزینوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں بلواسط یا بلاواسط طورپر مدد فراہم کی ہیں ۔

ان کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے بیک وقت ۰۳مقامات پر چھاپے مارے جہاں پر تلاشی کارروائی ہنوزجاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ روہنگیائی پناہ گزینوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ روہنگیائی پناہ گزینوں نے آدھار ، الیکشن کارڈ اور ڈومیسائل بنائی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو روز سے جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی کمپنی 60کروڑ روپے کی رقم پر ہاتھ صاف کرکے فرار

Next Post

ملی ٹینسی میں کمی کا سہرا وادی کے لوگوں کو جاتا ہے:یادو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
ملی ٹینسی میں کمی کا سہرا وادی کے لوگوں کو جاتا ہے:یادو

ملی ٹینسی میں کمی کا سہرا وادی کے لوگوں کو جاتا ہے:یادو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.