سرینگر///
وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع سے جوڑنے والا مغل روڈ تازہ برفباری کی وجہ سے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ’پیر کی گلی‘ سمیت سڑک کے کنارے کئی مقامات پر تازہ برفباری ہوئی جس کی وجہ سے ۱۶ دسمبر کو شاہراہ بند کردی گئی۔
ڈی ایس پی پی سی سرنکوٹ حامد علی بندے نے سڑک کھولنے کی تصدیق کی۔
اس سال کے اوائل میں اس سڑک کو جموں سرینگر ہائی وے کے متبادل کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
دریںاثنا۲۷۰کلومیٹر طویل جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر مہر سرنگ کی کھدائی کا کام اس کی دیواروں پر ’دباؤ اوردارڑیں‘آنے کی وجہ سے کام روک دیا گیا ہے۔
سرنگ کے کیفے ٹیریا موڑ کی طرف کھدائی کا کام اس سال جون میں اس وقت روک دیا گیا تھا جب اس کے منہ کو بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچا تھا۔ اب تک تقریباً ۴۰۰میٹر کھدائی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔تعمیراتی کام انجام دینے والے ڈی ایم آر کنسٹرکشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ مزدوروں کی حفاظت کے لیے، کنارے کی دیواروں پر ’دباؤ اور بلجز‘ نظر آنے کے بعد کھدائی کا کام روک دیا گیا ہے۔