سرینگر/۱۸دسمبر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 24 نومبر سے لاپتہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ملک پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ساحل احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکن ملک پورہ 24 نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح آر اینڈ بی دفتر پلوامہ کے پاس بر آمد کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے ۔