بانہال//
جموں کشمیر آرمڈ پولیس کے چار پولیس اہلکار آج شام بانہال کے قریب قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈوڈہ سے سرینگر جانے والی ایک گاڑی چملواس بانہال کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔ ہائی وے اور بانہال سے ۵کلومیٹر دور چملواس کے قریب ہائی وے سے چند میٹر نیچے گر گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی پولیس اور بانہال کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تمام زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔ زخمیوں کی شناخت عادل نذیر ولد نذیر احمد ساکن حضرت بل سرینگر ‘معراج الدین ولد عبدالرشید ساکنہ نور باغ سرینگر‘ سجاد احمد ولد اسد اللہ ساکنہ قاضی گنڈ اور پرویز احمد ولد عبدالرشید ساکنہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔