جموں//
جموںکشمیر کے راجوری اور اکھنور میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیاہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز جموں وکشمیر پولیس ، سی آر پی ایف اور آرمی نے راجوری کے تھانہ منڈی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک پستول‘میگزین‘ہینڈ گرینیڈس اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ۔
ان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا ہفتے کے روز اکھنور کے کاچرالہ گاوں میں کھدائی کے دوران۱۳بارودی شیل‘۱۹۵۱۹۵ایل ایم جی راونڈ برآمد کئے گئے ۔