جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 106 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-16
in کھیل
A A
جنوبی افریقی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

جوہانسبرگ// کپتان سوریہ کمار یادو (100) کی سنچری کے بعد کلدیپ یادو (17 رن پر پانچ وکٹ) کی زبردست بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے جمعرات کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 106 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
وانڈررز اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 13.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سوریہ کمار یادو اور یشسوی جیسوال (60) کے درمیان 112 رنز کی شراکت کے بعد کلدیپ یادو کی مہلک گیند بازی نے ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر کلدیپ نے وانڈررز کی پچ پر جنوبی افریقی بلے بازوں پر تہلکہ مچا دیا اور ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی۔ اپنی اننگز کے تیسرے اور 14ویں اور آخری اوور میں انہوں نے ڈیوڈ ملر (35)، لیزرڈ ولیمز (0) اور نینڈرے برجر (1) کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری کردیا۔ یہ اپنے ٹی 20 کیریئر میں تیسرا موقع ہے جب کلدیپ پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔
ملر کے علاوہ صرف کپتان ڈیوڈ مارکرم (25) ہی ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کچھ ہمت دکھا سکے۔ جنوبی افریقہ کے سات بلے باز اپنے اسکور کو دوہرے ہندسے تک لے جانے میں ناکام رہے۔ کلدیپ کے علاوہ رویندرا جڈیجہ نے دو جبکہ محمد سراج اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کھیلتے ہوئے ہندوستان نے تیز شروعات کی لیکن کیشو مہاراج نے اننگز کے تیسرے اوور میں اوپنر شبھمن گل (8) اور تلک ورما (0) کو چلتا کر مہمان ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیلنے کی کامیاب کوشش کی۔ تاہم، نئے بلے باز کے طور پر سوریہ کمار نے کریز سنبھالی اور پہلے سے موجود یشسوی جیسوال کے ساتھ بغیر کسی خوف کے اسکور بورڈ کو تیزی سے چلانا جاری رکھا۔ دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف رنز کی بارش کی۔
جنوبی افریقہ اننگز کے 14ویں اوور میں ہندوستان کی خطرناک شراکت کو توڑنے میں اس وقت کامیاب ہوا جب تبریز شمسی کی فل لینتھ گیند کو اڑانے کی کوشش میں یشسوی جیسوال لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یشسوی کے آؤٹ ہونے کا اثر رن ریٹ پر پڑا کیونکہ نئے بلے باز رنکو سنگھ (14) آج توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جبکہ دوسرے سرے پر سنچری مکمل کرنے والے سوریہ نے بھی لیزرڈ ولیمز کی گیند پر رن ​​ریٹ بڑھانے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوائی۔
سوریہ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی تیسری سنچری اننگز میں 56 گیندیں کھیلیں اور سات چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ جیتیش شرما اپنے دوسرے میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ رویندرا جڈیجہ بھی چار رنز پر رن ​​آؤٹ ہونے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ نتیجتاً ہندوستانی ٹیم جو ایک وقت میں 220 کے قریب اسکور پر نظر آرہی تھی، صرف 201 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرانے نریٹوز اور جذباتی نعرے دفن 

Next Post

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.