اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ پر حملے کی ۲۲ویں برسی پر سکیورٹی چوک

 لوک سبھا  میں دو افراد گیلری سے ایوان کے اندر کود گئے‘پیلے رنگ کی گیس چھوڑ دی‘واقعہ میں ملوث ۶ میں سے ۵گرفتار ‘ایک روپوش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in اہم ترین
A A
پارلیمنٹ پر حملے کی ۲۲ویں برسی پر سکیورٹی چوک

Parliment

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

نئی دہلی//
پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی۲۲ویں برسی پر بدھ کو چار نوجوان پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو توڑتے ہوئے لوک سبھا کی سامعین گیلری میں پہنچے اور وہاں سے دو نے چھلانگ لگا کرایوان کے اندر آکر کسی قسم کی گیس چھوڑ دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ۶ میں سے پانچ افراد کو پکڑ گیا ہے جبکہ ایک فرار ہے ۔
اس واقعے کے بعد اپوزیشن نے دونوں ایوانوں میں اور باہر پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کا معاملہ اٹھایا۔ اپوزیشن لیڈروں نے اسے انتہائی سنگین سیکورٹی لیپس قرار دیا اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا۔
ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ امریکہ میں مقیم خالصتانی دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنو نے دسمبر میں پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ کہیں یہ نوجوان اسی سازش کے تحت تو نہیں آئے تھے ۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لوک سبھا میں وقفہ سوال جاری تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجندر اگروال ایوان کی کارروائی چلا رہے تھے ۔
اس واقعہ کے بعد دارالحکومت اورپورے ملک سنسنی پھیل گئی۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے اور گیلریوں کو خالی کرانے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی۔
لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بی جے پی کے رکن کھگین مرمو اپنے پارلیمانی حلقے سے متعلق عوامی اہمیت کے کسی مسئلے پر بول رہے تھے ، جب پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال کا دھیان پیچھے کی طرف گیا جہاں ایک نوجوان سامعین کی گیلری سے کود کر بنچوں کو پھلانگتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ تین قطاروں کے بعد اسے راشٹریہ جنتا پارٹی کے رکن ہنومان بینیوال نے پکڑ لیا اور کچھ ارکان نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔
اس کے بعد ایک اور نوجوان نے وزیٹر گیلری کی ریلنگ سے لٹک کر ایوان کے اندر چھلانگ لگا دی اور گیلری سے تیزی سے ایوان کے وسط کی طرف بھاگا۔ کانگریس ایم پی گرجیت سنگھ اوجلا نے پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔
ہاتھا پائی کے دوران دونوں نوجوانوں نے اپنے جوتوں اور جرابوں سے کسی قسم کا اسپرے نکال کر پھیلا دیا جس سے پیلا دھواں اور بدبو پھیل گئی۔ اس وقت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ایوان میں موجود تھے ۔ اس واقعے کے بعد وزیر دفاع کو بحفاظت ایوان سے باہر لے جایا گیا۔
بینیوال نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب نوجوان کو مارا پیٹا گیا تو اس نے کہا کہ وہ محب وطن ہے اور موجودہ آئین کو بچانے آیا ہے ۔ انہوں نے ’آمریت نہیں چلے گی‘جیسے نعرے لگائے ، جب کہ دونوں نوجوانوں کے دو ساتھی سامعین گیلری سے ان کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ان میں ایک لڑکی بھی تھی۔ ایم پی بینیوال نے کہا کہ اگر وہ گیس زہریلی ہوتی تو کئی ممبران پارلیمنٹ کی جان خطرے میں پڑجاتی۔
ذرائع کے مطابق گیلری سے دونوں نوجوان وہاں سے فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں انہیں دہلی پولس نے پریوہن بھون کے قریب سے حراست میں لے لیا اور سنسد مارگ تھانے لے گئے ۔
ٍ بتایا جاتا ہے کہ جو نوجوان ایوان میں کودے تھے ان کے نام سوربھ اور منورنجن جو بالترتیب لکھنؤ اور کرناٹک کے رہنے والے ہیں۔ سامعین گیلری میں اس کے ساتھ آنے والے دیگر دو کے نام امول اور نیلم (خاتون) ہیں، جو بالترتیب مہاراشٹر اور حصار (ہریانہ) کے رہنے والے ہیں۔پانچویں شخص کا نام للت جھا بتایا گیا ہے، جس کے گڑگاؤں کے گھر میں باقی پانچ لوگ رہتے تھے۔چھٹا شخص وکی شرما ہے جو گڑگاؤں کا رہنے والا ہے اور اسے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ساگر شرما اور منورنجن، جو لوک سبھا کی وزیٹر گیلری میں بیٹھے تھے، کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنہا کے دفتر کی طرف سے درخواست کردہ داخلہ پاس دیے گئے۔
آخری اطلاعات ملنے تک سوربھ اور منورنجن سے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں حراست میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی جبکہ امول اور نیلم سے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔
ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے کہا کہ وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں اس سنگین کوتاہی کی ذمہ داری لیتے ہوئے فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ انہوں نے نئی پارلیمنٹ کے ڈیزائن پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ گیلری ارکان پارلیمنٹ کے سروں کے اوپر بنائی گئی ہے ۔ اسے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے کیوں نہیں دیکھا گیا؟ انہوں نے اس کا ذمہ دار وزیر اعظم کو ٹھہرایا۔
راجیندراگروال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ یقینی طور پر بڑی سیکورٹی چوک ہے ۔ سیکورٹی ایجنسیاں اس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان موجودہ آئین کو بچانے کے بارے میں جو کچھ کہہ رہا تھا، وہ شاید انڈین جسٹس (سیکنڈ) کوڈ۲۰۲۳‘انڈین سول ڈیفنس (سیکنڈ) کوڈ۲۰۲۳اور انڈین ایویڈینس (سیکنڈ) بل۲۰۲۳کے حوالے سے کچھ اشارہ کر رہا ہو۔ یہ تینوں بل ہندوستانی عدالتی نظام کو بنیادی طورپر بدل دینے والے ہیں۔
اس واقعہ کو پارلیمنٹ پر ایک اور حملہ قرار دیتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے شام چار بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کہا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے گی اور تمام قائدین کی تجاویز کے مطابق پارلیمنٹ کی حفاظت کے انتظامات کو مضبوط کیا جائے گا۔
اس سے قبل حملے کے بعد ایوان۲بجے جمع ہوا تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور پوچھا،’’اگر پارلیمنٹ ہاؤس محفوظ نہیں تو سکیورٹی اہلکار کرتے کیا ہیں‘‘؟
راجیہ سبھا میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے اپوزیشن بالخصوص کانگریس نے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے اور وزیر داخلہ سے اس پر جواب کا مطالبہ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا پی ایم ایس ایچ آر آئی سکولز سکیم پر عمل آوری کا جائزہ

Next Post

پارلیمنٹ پر حملے کی برسی : سنہا کاجاں بحق افراد کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

پارلیمنٹ پر حملے کی برسی : سنہا کاجاں بحق افراد کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.