ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انسپکٹر مسرور کے قتل کی تحقیقات این آئی اے کے سپرد:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-08
in تازہ تریں
A A
فائرنگ میں زخمی پولیس انسپکٹر دہلی کے ایمز میں چل بسا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۸ دسمبر

جموں و کشمیر کے پولیس انسپکٹر مسرور احمد وانی کے قتل کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی گئی ہے، ایک سینئر پولیس افسر نے جمعہ کو یہاں کہا۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

وانی، جسے اکتوبر میں سری نگر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد نے گولی مار دی تھی، جمعرات کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں چل بسا۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) وجے کمار نے یہاں مقتول افسر کی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا”مقدمہ این آئی اے کو دے دیا گیا ہے۔ این آئی اے اور جے کے پولیس مشترکہ طور پر اس کی تحقیقات کریں گے۔“

کمار نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے میں کچھ لیڈز ملے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہا”اس میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ تحقیقات جاری ہے اور ہم تفصیلات کا اشتراک نہیں کر سکتے“۔

اے ڈی جی پی نے کہا کہ امن و امان کی برقراری ایک بنیادی ضرورت اور عوام کا حق ہے، اور جو افراد، علیحدگی پسند، شرپسند یا دہشت گرد اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کریں گے ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

کمار نے کہا کہ تمام افسران اور دیگر رینک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھٹی پر یا ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی روح کے مطابق عمل کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے جس میں 29 اکتوبر کوعیدگاہ سرینگر میں مسرور پر حملہ کیا گیا تھا۔

اے ڈی جی پی نے کہا”چھٹی پر رہتے ہوئے یا فرائض کی انجام دہی کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے سبھی کو تازہ ہدایات دی گئیں“۔

انسپکٹر وانی نے 39 دنوں تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد کل ایمس میں دم توڑ دیا۔ ایک گولی اس کے سر میں لگی تھی۔ وانی کی لاش کو آج صبح ایمس سے سری نگر لایا گیا۔

کمار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پولیس کے پاس 29 اکتوبر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات تھیں۔ لیکن بعض اوقات غلطیاں ہو جاتی ہیں اور اس معاملے میں بھی غلطی ہوئی اور ہم نے ایک افسر کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا”عید گاہ جیسے واقعات سے بچنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے“۔

وانی کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا”ملوث افراد کو جلد ہی ختم یا گرفتار کر لیا جائے گا۔ جاری تحقیقات کے بارے میں کچھ بھی ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔

دریں اثنا، انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران نے نم آنکھوں کے درمیان ڈی پی ایل میں مقتول انسپکٹر مسرور احمد وانی کی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ شہید پولیس اہلکار کو پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عیدگاہ جیسے حملوں سے بچنے کےلئے پولیس ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائے:کمار

Next Post

کشمیر…جھوٹ ہی جھوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کشمیر…جھوٹ ہی جھوٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.