میلبورن// موجودہ عالمی چمپئن آسٹریلیائی ٹیم ستمبر میں تین ٹی۔ ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی اس سیریز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فاکس اسپورٹس ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’آسٹریلیائی ٹیم زمبابوے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی اور پھر ستمبر میں ہندوستان جائے گی۔ اس سیریز کو اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔‘‘
اگلے سال فروری اور مارچ میں آسٹریلیائی ٹیم بھی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔
ہندوستان کو 9 جون سے 19 جون تک گھر پر جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے آئرلینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے۔
دوسری جانب یکم جولائی کو ہندوستانی ٹیم کو گزشتہ سال کووِڈ کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے انگلینڈ جانا ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی ہوگی۔