بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’سرما میں الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کااستعمال آگ کی وار داتوں میں اضافے کا باعث‘

لوگ ہمیں نہیں بلکہ پہلے پولیس کو فون کرتے ہیں جو جائے واردات پر دیر سے پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے:محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس دوران گرمی کے لئے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمے کی طرف سے جاری ایڈوائزری پرعمل پیرا ہونے سے آگ کی وار داتوں میں کمی کی جاسکتی ہے ۔
متعلقہ محکمے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر‘ عاقب احمد میر نے یو این آئی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران کہا’’کشمیر میں موسم سرما کے دوران ہیٹنگ آلات کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جس سے آگ لگنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں‘‘۔
میر نے کہا’’اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور محکمے کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈویزری کو عمل میں لایا جائے گا تو آگ کی وارداتوں میں کمی درج کی جاسکتی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ان چیزوں کا استعمال کرنا آسان ہے ان سے آرام ضرور ملتا ہے لیکن لا پروائی برتنے سے نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ‘‘۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ گرمی کے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا استعمال کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا’’الیکٹرانک ہیٹر ہو یا گیس ہیٹر ہو، سونے سے قبل اس کے بند کرنے کو ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہئے ‘‘۔
عاقب میر کا کہنا تھا’’کمروں میں وینٹی لیشن کا بھر پور بند وبست ہونا چاہئے اور اضافی گیس سلینڈروں کو مکان سے باہر سٹور رکھا جانا چاہئے ‘‘۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا’’اکثر لوگ الیکٹرک کمبل پر گرم پانی کی بوتل رکھتے ہیں تو بوتل سے پانی خارج ہونے کی صورت میں شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے جو جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ‘‘۔
عاقب میر نے کہا کہ لوگ کانگڑیوں کے لئے استعمال کئے جانے والے ایندھن کو بھی مکانوں کے بالائی منزلوں میں سٹور رکھتے ہیں تو ایسا بھی ہوتا کہ معمولی چنگاری لگ جانے سے وہ بھی آتشزدگی کا باعث بن جاتا ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا’’لوگوں کو چاہئے کہ وہ گیس سلینڈروں کو باورچی خانوں سے باہر رکھیں تاکہ اگر گیس خارج بھی ہوجائے تو وہ باہر ہی ہوا میں تحلیل ہوجائے گا‘‘۔انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ مکانوں کی بجلی فٹنگ کرنے کے لئے معیاری بجلی سامان کا استعمال کریں۔
موصوف نے کہا’’لوگوں کو چاہئے کہ وہ مکانوں کی بجلی فٹنگ کرنے کے لئے معیاری بجلی سامان کا استعمال کریں اور علاوہ ازیں وقت وقت پر کمروں وغیرہ میں بچھائی گئی تاروں کا چیک کرائیں‘‘۔
عاقب میر نے کہا کہ آگ کی وار داتوں میں کمی لانے کے لئے متعلقہ محکمے سے زیادہ عام لوگوں کا رول ہے ۔
ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ محکمے کو تعاون فراہم کرنا چاہئے سڑکوں اور کوچوں میں رات کے وقت گاڑیوں کو بے ہنگم کھڑا نہیں کرنا ہے ایسا کرنے سے ہماری گاڑیوں کو جائے واردات تک پہنچنے کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو زیادہ سے زیادہ نقصان کا باعث بن جاتا ہے ‘‘۔
عاقب میر نے کہا کہ لوگوں کو اپنے نزدیکی فائر اسٹیشن کا فون نمبر ضرور اپنے پاس رکھنا چاہئے اور اس کے علاوہ فائر ایکس ٹنگوشرز بھی گھروں میں نصب کرنے چاہئے ۔
ان کا کہنا تھا’’لوگ اکثر پہلے پولیس کو فون کرتے ہیں جس کے بعد پولیس ہمیں مطلع کرتی ہے جو جائے واردات پر دیر سے پہنچنے کا سبب بن جاتی ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گذشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
آئے روز وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی بی ایس ایف کشمیر کا کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کا دورہ

Next Post

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کا سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
پنچ‘ سرپنچ جنگجوؤں کیلئے سافٹ ٹارگیٹ:آئی جی پی کشمیر

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کا سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.