سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو نیوی ڈے کے موقع پر بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
سنہا نے کہا’’انڈین نیوی ہمارے سمندری سرحدی کی حفاظت، آف شور اثاثوں کے تحفظ اور انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کے کاموں کے لئے ہمیشہ وقف رہتی ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کی صبح ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’نیوی ڈے پر بحریہ کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد، انڈین نیوی ہمارے سمندری سرحدی کی حفاظت، آف شور اثاثوں کے تحفظ اور انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کے کاموں کے لئے ہمیشہ وقف رہتی ہے‘‘۔
سنہا نے کہا’’میں ان کی بہادری اور بے لوث خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں۴دسمبر کو ہر سال نیوی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ملک میں ہندوستانی بحریہ کی کامیابیوں اور کر دار کو تسلیم کیا جائے ۔
سال۱۹۷۱میں۴دسمبر کو نیوی ڈے کے بطور منتخب کیا گیا تھا جب آپریشن ٹرائیڈنٹ کے دوران ہندوستانی بحریہ نے پی این ایس خیبر سمیت چار پاکستانی جہازوں کو ڈبو دیا تھا جس میں پاکستانی بحریہ کے سینکڑوں اہلکار جاں بحق ہوئے تھے ۔