سرینگر//
ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں مبینہ طور پر ایک گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
حکام نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک گاڑی نے ایس پی او کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ مٹن علاقے کے بمزو میں ناکے پر ڈیوٹی پر تھے۔
حکام نے بتایا’’پولیس اہلکار کو فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا‘‘۔
ایس پی او کی شناخت محمد مقبول گانی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ڈرائیور کی شناخت مظفر احمد بٹ ولد محمد صدیق بھٹ ساکن ہاپٹنارڈ اشمکم کے طور پر کی گئی ہے۔