جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

زرداری بیٹے پر بھی بھاری

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب اپنے ہمسایہ ملک کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین‘ آصف علی زردای نے ایک بار پر ثابت کردیا ہے کہ … کہ زرداری ہی بھاری ہیں… جب بھی انہیں موقع ملتا ہے‘ کسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو… تو یہ جناب اس بات کو ثابت کر ہی دیتے ہیں کہ… کہ زردای ہی سب پر بھاری ہیں اور… اور ایک بار انہوں نے پر ایسا ثابت کردیا ہے… ہاں اب کی بار فرق یہ ہے کہ ان کے سامنے کوئی مخالف‘ کوئی حریف نہیں بلکہ فرزند ارجمند ‘بلاول بھٹو ہے۔ زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلاول کو ابھی مزید تربیت کی ضرورت ہے…وہ مکمل طور پر تربیت یافتہ نہیں ہو ا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہو ا ہے… زرداری نے اپنے بیٹے کو پڑھا لکھااور ذہین تو قرار دیا لیکن… لیکن یہ کہتے ہوئے اس کے پر کاٹ دئے کہ ابھی اسے مزید تربیت کی ضرورت ہے کہ بلاول ابھی’قل ٹریننڈ‘ نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ہمیں اندازہ ہے اور… اور سو فیصد ہے کہ … کہ زرداری کی یہ بات بلاول کیلئے کسی سرجیکل اسٹرائیک سے کم نہیں اور… اور اس لئے نہیں کیونکہ بلاول سیاسی جلسوں کے دوران ساتویں آسمان پر اڑے رہا تھا اور… اور ملک کے بزرگ سیاستدانوں کو گھر میں بیٹھ کر اللہ اللہ ورد کرنے کا مشورہ دے رہاتھا… یہ جناب غیر مبہم الفاظ میں لوگوں سے کہہ رہا تھا کہ اب اسے موقع دیا جائے… اُن کو نہیں جو پہلے دو تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں… اور اسی بلاول کو زردای نے کہا کہ ان صاحب کی ابھی تربیت مکمل نہیں ہو ئی ہے… وہ ادھوری ہے ‘ اسے پورا کرنے کی ضرورت ہے … جب اس کی تربیت پوری ہو جائیگی تب جا کے یہ جناب ملک کی قیادت کرنے کا خواب دیکھ لے۔ہمیں نہیں معلوم کہ زردای ایسا کیوں کہہ رہے ہیں… کیا ا ن کے بیٹے کے ساتھ اختلافات ہیں یا واقعی انہیں مزید تربیت کی ضرورت ہے… اگر ایسا ہے… اگر انہیں مزید تربیت کی ضرورت ہے تو… تو پھر زرداری نے اپنے بیٹے کو ملک کا وزیر خارجہ بننے کی اجازت کیسے دی … ملک کی وزارت خارجہ چلانے کی اجازت کیسے دی کہ… کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ یہ کیا بات ہو ئی کہ … کہ جب بیٹا وزیر خارجہ بن جائے تو… تو تب باپ کوئی بات نہیں کرتا ہے … تب انہیں بیٹا مکمل تربیت یافتہ لگتا ہے اور… اور جب وہی بیٹا ملک کو چلانے کی بات کرتا ہے… اس کیلئے لوگوں سے حمایت مانگتا ہے… ایک موقع مانگتا ہے تو… تو اس کے والد صاحب کو اپنا بیٹا’فل ٹریننڈ‘ نہیں لگتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز اننت ناگ معطل‘پروجیکٹ منیجر کپواڑہ کو منسلک

Next Post

پی ڈی پی او راین سی کی ابن الوقتی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پی ڈی پی او راین سی کی ابن الوقتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.