منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہندوارہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد منسلک:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-23
in تازہ تریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

سرینگر/ 23 نومبر
منشیات فروشوں کے خلاف شکنجے کو مزید کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضبطی/منسلکی مہم کے دوسرے دن شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد منسلک کر دی۔
ترجمان نے کہا”فیاض احمد ملہ ولد غلام محی الدین ملہ ساکن مقام ہمونپورہ کرال گنڈ ہندوارہ نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کی 7 مرلوں پر مشتمل اراضی کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منسلک کر دیا گیا“۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن کرال گنڈ میں درج کئی مقدموں میں ملوث ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا”ہندوارہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی“۔
بیان میں کہا گیا”یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی ہے “۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بدنام زمانہ منشیات فروش اس وقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند ہے ۔
بیان کے مطابق یہ آپریشن ہندوارہ پولیس کے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہونے کا عکاس ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کالاکوٹ تصادم:دو’پاکستانی ملی ٹنٹ ہلاک

Next Post

بدترین بجلی بحران سے لوگ پریشان حال: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
FAROOQ-ABDULLAH

بدترین بجلی بحران سے لوگ پریشان حال: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.