جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بہنیں قربانی نہ دیتیں تو آج کرکٹر نہ ہوتا، شعیب ملک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-21
in کھیل
A A
شعیب ملک نے شاہد آفریدی اور شعیب اختر کی دلچسپ کہانی سنادی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اگر ان کی بہنیں قربانیاں نہ دیتیں، وہ ان کے اور گھر کے اخراجات نہ اٹھاتیں تو وہ آج کرکٹر نہ ہوتے۔شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں پہلی بار اپنے مشکل حالات پر بھی کھل کر گفتگو کی اور والد کی زندگی کے آخری لمحات پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
شعیب ملک نے ’اے اسپورٹس‘ کے پوڈکاسٹ میں فخر عالم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2006 میں جب وہ فیصل آباد میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کھیل رہے تھے، تب ہی ان کے والد کا انتقال ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ہی ان کے والد کی طبیعت خراب تھی اور وہ ہسپتال داخل ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ضد اور خواہش ظاہر کی کہ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران ہی انہیں اس وقت کے ٹیم مینیجر اور انضمام الحق نے رات کو ڈھائی بجے آکر بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، انہیں گھر جانا چاہیے اور پھر وہ رات دیر گئے گھر کے لیے نکلے۔شعیب ملک نے بتایا کہ جیسے ہی وہ والد کے پاس پہنچے تو انہوں نے واپس کرکٹ کھیلنے بھیجا لیکن رات کو پھر انہیں واپس بلالیا گیا، تب تک ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا۔
سابق کرکٹر والد کی محبت اور ان کے انتقال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔شعیب ملک نے پوڈکاسٹ میں اپنے خاندان اور گھریلو حالات پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی دونوں بڑی بہنوں نے ان کے گھر کے اخراجات چلائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ بہت کم عمر تھے، کماتے نہیں تھے، ان کی دونوں بڑی بہنیں ملازمت کرکے گھر چلاتی۔
تھیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر ان کی بڑی بہنیں قربانیاں نہ دیتیں، وہ ان کے اخراجات اور نخرے نہیں اٹھاتیں تو وہ آج کرکٹر نہ ہوتے۔
شعیب ملک نے کہا کہ انہیں بہنوں کی قربانیوں کی بات اس وقت ہی کچھ عرصے بعد سمجھ آگئی تھی، جیسے ہی انہیں مواقع ملے، انہوں نے دنیا دیکھی اور اخراجات خود اٹھائے تو انہیں بہنوں کی دی گئی قربانیاں سمجھ میں آگئی تھیں۔
شعیب ملک نے پروگرام کے دوران زندگی میں آنے والے دوسرے مشکل حالات کا بھی ذکر کیا اور کرکٹ میں ہونے والی سیاست پر بھی کھل کر بات کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شان مسعود کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Next Post

مضبوط، چوکنا معاشرہ مسلسل بیداری سے ہی ممکن : مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

مضبوط، چوکنا معاشرہ مسلسل بیداری سے ہی ممکن : مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.