جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شور اور خاموشی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ہمیں معلوم ہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو معلوم ہے کہ … کہ اسمبلی الیکشن… جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن نہیں ہونے والے ہیں… ابھی نہیں ہو نے والے ہیں‘ مستقبل قریب میں نہیں ہونے والے ہیں… اس ایک بات نے کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو فرسٹریٹ کیا ہے… بوکھلایا ہے…اور اس لئے بوکھلایا ہے کہ …کہ الیکشن نہ ہونے سے جہاں ان کی اقتدار سے دوری برقرار ہے… یہ طویل سے طویل ترین ہو رہی ہے … اس کے ساتھ ہی الیکشن کے دوران اپنے سیاسی حریفوں پر جو کیچڑ اچھالا جاتا ہے اس سے یہ محروم ہیں… گرچہ یہ اس سے محروم نہیں رہنا چاہتی ہیں… مزید محرو نہیںم رہنا چاہتی ہیں کہ پہلے ہی الیکشن … جموں کشمیر میں الیکشن ہوئے ایک زمانہ ہو گیا ہے … آٹھ نو سال توہو ہی گئے ہیں… اس لئے اس کمی ‘ اس محرومی کو دور کرنے کیلئے کشمیر کی سیاسی جماعتوں سے الیکشن … اسمبلی الیکشن کا انتظار نہیں ہو پارہا ہے… انہوں نے اس انتظار کو بالائے طاق پر رکھتے ہوئے… ایک دوسرے خلاف ایسے ہی حملے شروع کئے ہیںجیسے یہ حضرات انتخابی مہم چلا رہے ہیں… اس میں فی الحال دو جماعتیں… ان جماعتوں کے دو لیڈر حضرات کچھ زیادہ ہی سرگرم ہیں…نیشنل کانفرنس کے عمرعبداللہ صاحب اور …اور اپنی پارٹی کے الطاف بخاری صاحب… عمر صاحب نے گرچہ اپنی توپوں کا رخ بخاری صاحب اور ان کی پارٹی کی طرف کر رکھا ہے… لیکن بخاری صاحب نے دو محاذ کھول کر واقعی میں جرأت مندی کا مظاہرہ کیا ہے… بخاری صاحب جہاں نیشنل کانفرنس کو اچھا برا سناتے رہتے ہیں… اب انہوں نے میڈم جی… میڈم محبوبہ جی کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ کر اسے مضبوطی کے ساتھ دباتے ہوئے کہا ہے کی پی ڈی پی نے ۲۰۰۲ کے اسمبلی الیکشن جماعت اسلامی کی مدد اور اس کے ووٹ سے جیت لئے اور پھر حکومت بھی بنائی … بخاری صاحب اسی پر اکتفا نہیں کررہے ہیں بلکہ ان جناب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعد ازاں میڈم جی اور ان کی حکومت جماعت اسلامی کے کارکنوں کے پیچھے ہی ہاتھ دھو کر پڑ گئی ۔میڈم جی تو فی الحال خاموش بیٹھی ہیں… محترمہ نے فی الحال اپنے لبوں پر تالہ چڑھایا ہے… لیکن… لیکن یقین کیجئے کہ ان کی یہ خاموشی میں بھی سیاست ہے… ان کا چپ رہنا بھی ان کی سیاست کا حصہ ہے… اس کا ایک انداز ہے کہ… کہ میڈم جی خاموش رہ کر ‘ چپ رہ کر وہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتی ہیں جس کا عمر عبداللہ اور بخاری صاحب شور کرکے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے :عمر عبداللہ

Next Post

بجلی بحران، گورنر سے پہل کی اپیل

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بجلی بحران، گورنر سے پہل کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.